بدھ، 26 فروری، 2025

Best Epic TV Series Vikings: Valhalla

 

انگریزی زبان میں سب سے عظیم تاریخی ٹیوی سیریز Vikings :Valhalla 

مشہور وائیکنگز کی تاریخی روداد جب انہوں نے یورپ کو بدلنے میں اپنا روشن کردار ادا کیا ۔ ایک تاریخی ویب سیریز ڈرامہ ۔

وائیکینگز Vikings

Valhallaولہلا ،  یقیناً ایک بہترین تاریخی ایکشن ویب سیریز ہے ۔

یہ ایک سیکوئل ہے۔ سیریز میں متعدد تشدد بھرے سین عکس بند کیے گئے ہیں جن میں جنگی مقابلوں اور جسمانی لڑائیاں شامل ہیں ۔ سیریز میں لڑائیوں کے نتیجے میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جو سیریز کو مزید پر تشدد اور ایکشن سے بھر پور بناتا ہے ۔ آئیرن ایج یعنی لوہے کا زمانہ دکھایا گیا ہے جب لوگ اپنے دفاع اور جنگ کے لئے تلواریں ، چھریاں ، چاقو ، نیزے ، بھالے ، کلہاڑیاں تیر کمان اور آہنی سریئے استعمال کیا کرتے تھے۔ اگر میں وائیکنگز کو جنگجو خونی سیریز کہوں تو شاید غلط ہوگا لیکن ایسا اس سیریز میں یقینا کھل کر دکھایا گیا ہے کیونکہ جتنی سفاکیت سے انسانوں کا بےرحم قتل دکھایا گیا ہے وہ بھی ایک عمدہ سنیماٹوگرافی اور تاریخی پس منظر ہے جسے بہت ہی خوبی کے ساتھ اس سیریز میں فلمایا گیا ہے ۔ سیریز میں عزت لوٹنے کے مناظر بھی ہیں ، جن میں کم و بیش خواتین کو نیم برہنہ دکھایا گیا لیکن سیریز بےہودہ ہر گز نہیں ہے ۔ ان میں بہت سے ایسے واقعات موجود ہیں جن کا تعلق صرف بالغان سے ہے ۔ وائیکنگز سیریز خاندانی تعلقات ، دوستوں کی  وفاداری، ہمت، بہادری، اور عظیم قیادت جیسی خصوصیات کو اجاگر کرتی ہے ۔ اس کے تمام کرداروں سے مثبت پیغام ملتا ہے ۔ اس سیریز کی خوبی یہی ہے کہ اس میں جتنا تشدد، شراب نوشی ، لغو زبان یعنی گالم گلوج اور عصمت دری شامل ہو لیکن اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ "اپنوں" کے لئے کھڑے ہونے والے یقیناً عظیم لوگ ہوتے ہیں ۔


vikings netflix Valhalla Europe Epic Adventure Action web series Netflix
Vikings - Netflix 

Vikings Trailer - Netflix



 

 

Best 3 Spanish Crime Thriller Web Series on Netflix

Three 3 Spanish Mind Blowing Drama Thriller Web Series

Welcome To Eden

 ویلکم ٹو ایڈن  welcome to Edenایک ایسی تھرلر سسپنس ویب سیریز ہے جسے آپ دیکھنا شروع کریں گے تو بس دیکھتے ہی جائیں گے ۔ 

اس سیریز کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ یہ ویب سیریز ایک جزیرے  Islandپر فلمائی گئی ہے ۔ اس میں جوان لڑکے لڑکیوں کی زندگی کو تبدیلی ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ سیریز کا موضوع بہت اچھوتا اور الگ ہے اس لئے ، دلچسپی بھی برقرار رہے گی ۔

سسپنس اور تھرلر سے بھرپور یہ ویب سیریز 18 ریٹنگ کی ہے ۔ اس میں رومانس بھی بھرپور دکھایا گیا ہے ۔ جس طرح سے ہلکی پھلکی کہانیوں کو ایک ساتھ انتہائی پیچیدہ اور آزمائش سے بھرپور بنایا گیا ہے یہ کمال ہے ۔ 

سیریز کے دو سیزن آؤٹ ہوچکے ہیں اور اسے نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ 

Starring: Amaia Aberasturi, Tomy Aguilera, Diego Garisa, Berta Castañé, Albert Baró, Lola Rodríguez, Guillermo Pfening, Blanca Romero, Begoña Vargas, Sergio Momo, Ana Mena, Berta Vázquez and many more.

Created by: Joaquín Górriz & Guillermo López        Directed by: Daniel Benmayor & Menna Fité

Welcome to Eden Season 1 2 3 Spanish Thriller Web series Drama Island Story Romance Netflix Amazon Prime Hulu Spain
Welcome To Eden - Netflix 

 

Sky Rojo

اسکائی روجو  Sky Rojoذاتی طور پر میری سب سے پسندیدہ ویب سیریز ہے ۔ اسکائی روجو کا ڈرامہ اور تھرلر دونوں کی المناک ہیں ، بظاہر تو یہ تین وحشیاؤں call girsl، نائٹ کلب کی جسم فروش عورتوں کی کہانی ہے لیکن ان کے دُکھ درد اور غصیلے انتقام کا انوکھا انداز آپ کو اسکائی روجو کا فین بنا دے گا ۔

اسپینش سیریز  Spanish Seriesبرٹش اور امریکن سیریز سے بہت ہٹ کر اور انتہائی حقیقی معاشرت کی تمام تر اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں پیش کی جاتی ہیں ۔ یہ ہی اِس ویب سیریز کی خوبی ہے ۔ تین سیزن ہیں ، تینوں کمال ہیں ۔ سیریز نیٹ فلکس پر موجود ہے ۔

         

Starring: Verónica Sánchez, Miguel Ángel Silvestre, Asier Etxeandia, Lali Espósito, Yany Prado, Enric Auquer, Rauw Alejandro, Catalina Sopelana, Tiago Correa.

Created by: Álex Pina and Esther Martínez Lobato

Directed by: Jesús Colmenar, Óscar Pedraza, David Victori[es], Albert Pintó, Javier Quintas, Eduardo Chapero-Jackson

Sky Rojo Season 1 2 3 Netflix Spanish Drama Thriller Spain Web Series Crime Prostitutes Whores Life Tragedy
Sky Rojo - Netflix Spanish


Who Killed Sara?

ہو کلڈ سارا ؟  Who Killed Saraسارا کا قاتل کون ؟ یہ بھی ایک اسپینش سیریز اور بہت بولڈ ہے ۔ کہنے تو ایک لڑکی کے قتل کی کہانی ہے لیکن جس طرح سے اُس کا بھائی انتقام لیتا ہے اور اُس کا دشمن ایک بہت بڑا شکاری اور انتہائی امیر انسان ہے جس کے کسینوز Casinos ہیں ۔ ایک بار پھر ہو کلڈ سارا نے انگریزی ویب سیریز سے مائنڈ ہٹا کر اپنا گرویدہ بنا دیا ہے ۔

Starring: Manolo Cardona, Ginés García Millán, Carolina Miranda, Claudia Ramírez, Eugenio Siller, Alejandro Nones.

Created by : José Ignacio Valenzuela.        Directed by : David Ruiz & Bernardo de la Rosa

Courtesy: Who Killed Sara - Netflix Spanish



Best 3 Indian Crime Thriller Original Web Series

 انڈین کرائم تھرلر ویب سیریز ، Indian Crime Thriller Web Series

اگر آپ کرائم تھرلر crime thriller کے فین ہیں تو یہ تینوں سیریز آپ کے ویک اینڈ کو چار چاند لگا دیں گی ۔

پاتال لوک سیزن ٹو ، Paatal Lok Season 2

اگر آپ کرائم پر تھرلر دیکھنا چاہتے ہیں تو پاتال لوک سیزن ٹو ضرور دیکھیں ۔ 

انڈیا مسلسل ایسی ویب سیریز بنانے میں مہارت حاصل کر رہا ہے جس کا معیار کسی بھی صورت انگریزی یا کورین سیریز جتنا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کہانی کی کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ، فن اداکاری اور ہدایت کاری کی مہارت سے گزر کر جو سیریز تخلیق کی جا رہی ہے اس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں یقینا جکڑ لیا ہے ۔ 

ایسی ہی سیریز پاتال لوک سیزن ٹو ہے ، جس میں اداکار جئے دیب اہلاوتawat Jaideep Ahlنے اپنی ہمیشہ کی طرح کمال اداکاری سے دیکھنے والوں کو محو کر رکھا ہے ۔ سیریز کے تمام اداکار کہیں سے محسوس نہیں ہو رہے ہیں کہ وہ اداکار ہیں ۔ کہانی کو جس انداز میں گھما کر اس سیریز کا خاتمہ کیا گیا ہے وہ نہایت کمال بات ہے ۔ گل پننگ  Gul Panag، ایشوک سنگھ Ishwik Singh۔ پروڈیوسر انوشکا شرما Anushka Sharmaصاحبہ کی عمدہ پروڈکشن اور اویناش ارون  Avinash Arunاور سوراب گوسوامی  Saurabh Goswami کی نہایت ہی قابل ذکر سنیما ٹوگرافی   cinematography نے پاتال لوک سیزن ٹو Paatal Lok Season 2کو دنیا بھر کی بہترین ویب سیریز میں لا کھڑا کیا ہے ۔ 

Paatal Lok Season 2 Jaideep Ahlawat Gul Panag Amazon Prime Avinash Arun Saurabh Goswami Bollywood Hindi Cinema Netflix Jio Indian Crime Thriller Suspense Ishwik Singh
Paatal Lok Season 2 

دو رنگا ۔ Duranga

اس ویب سیریز کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ جو آپ کو نظر آرہا ہے وہ ہے نہیں ، اور جو آگے آنے والا ہے اُس کا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے ۔ یہی کہانی اور اداکاری کے معیار نے سیریز کو کامیابی سے ہمکنار کردیا ہے ۔ یہ بھی ایک پولیس والی کی کہانی ہے ۔ اسکرین پر جلو گر ہیں ہم سب کے فیورٹ اداکار گلشن دیویا Gulshan Devaiah اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں دیویا سیٹھ , Divya Seth ابھی جیت کھنڈ کیکڑ Abhijeet Khandkaker ۔

Duranga Season 1 Gulshan Devaiah Drashti Dhami Amit Sadh Hindi-language ZEE5 Flower of Evil Pradeep Sarkar
DURANGA Season 1 


Official Trailer on YouTube 

 تناؤ – Tanaav

انڈین پولیس کے سر پھرے جوانوں کی کرائم اسٹوری پر مبنی عمدہ ویب سیریز جس میں ایکشن ہے ، تھرل ہے اور سسپنس ہے ۔ اتنے سارےایکٹرز ایک ساتھ اسکرین پر نمایاں ہیں کہ دیکھنے میں مزہ آجاتا ہے ۔ اس سیریز کا ہالی وڈ کی کسی خفیہ ایجنسی والے سیریز سے موازنہ کیا جا سکتا ہے ۔ مین کاسٹ میں ہیں ، مانو وج Manav Vij ، سمیت کول Sumeet Kaul، اور ہندی سنیما کے مایہ ناز اداکار ششنک اروڑا Shashank Arora۔

 

TANAAV Season 1 Manav Vij Summet Kaul Ekta Kaul Hindi-language action thriller streaming series  directed by Sudhir Mishra and Sachin Krishn Applause Entertainment Pvt. Ltd Indian Crime thriller web series
TANAAV Season 1