جمعہ، 31 دسمبر، 2021

Naya Saal Aur Purani Khushiyan - Bilal Hussain

 

نیا سال اور پرانی خوشیاں 

یہ ملک کے ظلم ختم نہیں ہونے کے
آؤ ہم چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو اور بانٹ لیتے ہیں
آؤ پہلے سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں
پیزا نہیں تو چائے پراٹھا کھا لیتے ہیں
آج تُومیرے گھر کی پریشانیاں سن کر مجھے تسلی دے
کل میں تجھے کال کرکے تری مشکل کا حل پیش کروں گا
آجاؤ ! سنو !
 ہم ظلم کے خلاف تو شاید نہیں کھڑے ہوسکیں مگر بچی کچی محبتوں کو سمیٹ کر بیٹھ جاتے ہیں
سردیوں کی شاموں میں اداسیوں کا اب کیا رونا
کہ درد حد سے بڑھ کر اجازت دے رہا ہے
ہم سب کو مسکرانے کے لئے
آؤ مسکرانا پھر سے سیکھ لیتے ہیں ، گنگنانا پھر سے سیکھ لیتے ہیں ،
آؤ جینا پھر سے شروع کرتے ہیں  ،
 نئے سال اور پرانی خوشیوں کے ساتھ
- بلال حسین

Urdu Nazm Poetry Blogs Literature New Year Ghazal Poet

Nazm by Bilal Hussain




جمعرات، 30 دسمبر، 2021

FRIEND’S GATHERING IS “LIT” by Bilal Hussain

 

FRIEND’S GATHERING IS “LIT”.

When we become adults, we have controls and powers. Powers of to do anything because of the early materialist momentary vision but over a time, when we accomplish more than our capacity then, we start thinking about our real life which is related to our friends.

Friends who always hang out with us without any compensation or benefits.

Friends who make us stronger despite our weak body shape.

Friends who know us better on this alien planet.

Friends who live our lives and we breathe for their souls.

Friend’s stupidities are never considered be Big oof.

Friends are not like a language but a huge slang.

Friend’s gathering is lit.

Friends who live on social media and anywhere in the world but they actually live in hearts and memories.

Friends are like the angels of my little created paradise.

I highkey with spilling the tea of friends.

So, friends are the mortals who understand my feelings more than my words and also realize my pain.

Of course, my friends are Netflix and Chill to me.

Thoughts of Bilal Hussain”

{in redlines; slang words have been used}

The Family Man Season 1 - Amazon Prime Original - Indian Web Series

 

دی فیملی مین ۔ The Family Man

Amazon Prime Indian Web Series

The Family Man - Picture Courtesy Amazon Original



منوج باجپائی Manoj Bajpayeeکا نام ہی فلم کے منفر د موضوع اور بہترین اداکاری سے محظوظ ہونے والے موقع کا نام ہے ۔ منوج صاحب انڈین فلم انڈسٹری کے ایسے منجھے ہوئے اور باکمال اداکار ہیں کہ جو تاثرات اور اپنی آواز کے اتارچڑھاؤ سے دیکھنے والوں کو حقیقت کے قریب لے جانے پر مجبور کردیتے ہیں اور اداکاری کا حق ادا کردیتے ہیں ۔ شارب ہاشمی Sharib Hashmiنے جس فطری انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ نہایت ہی قابل تعریف اور یادگار ہے ۔ منوج باجپائی صاحب جیسے منجھے ہوئے اداکار کے ہمراہ شارب ہاشمی نے جس عمدہ طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے اُس کی مثال کم ہی دیکھنے میں آتی ہے اور شارب ہاشمی یقیناً ایک بڑے اداکار ہیں ۔


Sharib Hashmi  Manoj Bajpayee The Family Man Web Series Amazon Original
Sharib Hashmi Manoj Bajpayee - Picture Courtesy IndiaToday.in


Sharib Hashmi The Family Man Web Series Amazon Original
Sharib Hashmi - Picture Courtesy Indian Express

"دی فیملی مین " The family Manبھی ایک ایسی ہی ویب سیریز ہے جسے امریکہ کی کمپنی ایمے زون پرائم کے پلیٹ فارم سے گزشتہ سال 2020 میں ریلیز کیا جا چکا ہے ۔ فیملی مین نام ایک گھریلو مسائل کے گرد گھومتی ہوئی کہانی سے مشروط ضرور ہے لیکن اس ویب سیریز میں اس کے علاوہ دہشت گردی کے حوالے سے  بھارت کی ایک خفیہ ایجنسی  کو پوری تند ہی سے کام کرتے ہوئے اور اپنے ملک کو دہشت گرد حملوں سے روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ منوج باجپائی بھی اسی خفیہ بھارتی ایجنسی کے ایک بہادر اور سمجھدار افسر ہیں ۔ یوں تو کہانی اپنی روایتی انداز میں ایک انڈین مڈل کلاس فیملی کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے لیکن خاندان کا مرد جو کہ بظاہر خاندان کا سربراہ ہے ، اپنے ملک اور اُس کی عوام کی ذمے داریوں کا وہ بوجھ اٹھائے ہوئے ہے جو ایک آدمی کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں ۔ فلم کے ڈائیلاگز بہت فطری ہیں ۔ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر جملے کی سچائی کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔ اس سے کوئی فر ق نہیں پڑتا ہے کہ لکھنے والے اسکرپٹ کو بہت ہی حقیقت پسندی سے اپنے قلم کے ذریعے مکالموں کی صورت ڈھالا ہے ۔ سنجیدہ اور گہری باتوں کو آسان اور بہ زبان ایک عام آدمی کہلوانے کی عملی  کوشش میری ناقص رائے میں نہایت کامیاب معلوم ہوتی ہے ۔سیریز کا ایک اہم کردار جس نے اپنی فن اداکاری سے اِس سیریز کو مزید چار چاند لگا دیئے اُس فنکار کا نام نیرج مادھو Neeraj Madhav ۔ نیرج نے کردار کی فطری اداکاری سے یہ تاثر دیا کہ وہ پوری طرح سے اپنے کردار میں کھو چکے ہیں ۔ منوج باجپائی اور نیرج مادھو کا جب بھی آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے اسکرین پر دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا ئے رکھا ۔ 

Neeraj Madhav Manoj Bajpayee The family man season 1 Amazon Prime Original

Neeraj Madhav and Manoj Bajpayee

سیریز دیکھتے ہوئے ابتدا میں مجھے محسوس ہورہا تھا کہ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف کچھ سخت باتیں کی جارہی ہیں جس سے ایک  عام آدمی اشتعال میں آجاتا ہے یا وہ اس قسم کی فلموں اور ویب سیریز کو مسلسل نظر انداز کرتا ہے لیکن ایک فلم  کا شوق اور ذوق رکھنے والا مجھ  جیسا انسان ہمیشہ ایسی سوچ کی نفی ہی کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ چنانچہ جوں جوں قسطیں اپنا سفر ختم کر رہی تھیں مجھے نہرو کے ہندوستان ( تمام اکائیوں کا )  کی جھلکیاں اور آوازیں سنائی دینے لگیں ۔ میرا تجسس اُس وقت مزید بڑھ گیا جب منوج باجپائی کے منہ سے مسلمانوں کے لئے بھارت کا وہ سچ سننے کو بھی ملنے لگا جسے بھارت ہمیشہ جھٹلاتا رہا ہے ۔ ہندوستان کے مسلمان بھی اتنے ہی دیش بھگت ہیں ، اُسی طرح محب وطن ہیں جتنے کہ ہندو اور دیگر قومیتیں ہیں ۔ بحیثیت شاعر مجھے ایک سین نے بہت ہی سیراب کیا جب منوج باجپائی ہمارے  مقبوضہ سری نگر اور اپنے کشمیر میں ، فوجی وین میں بیٹھ کر جا رہے تھے اور اُنہوں نے فارسی میں ایک شعر پڑھا تھا ۔ ایک انڈین خفیہ ایجنسی کا زیرک اور بہادر ہندو افسر جب کشمیر کا درد بیان کرتا ہے تو یقین مانیئے صرف انسانیت کی سمجھ پڑتی ہے ۔ ویب سیریز میں کشمیری خاتون کا بیانیہ بھی خوب شامل کیا گیا ہے گویا کہ یہ بیانیہ مقبوضہ کشمیر کا سمجھا جاسکتا ہے ۔ کشمیر ی خاتون جو کہ انڈین خفیہ ایجنسی کی ہائی رینک آفیسر ہیں اور اس کردار کو بہت ہی بہترین طریقے سے نبھانے والی انڈین فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ ، گل پانگ Gul Panagہیں ۔ گل کی اس سیریز میں اداکاری یقینا یادگار  ہے ۔ 

The Family Man Season 1 Gul Panag Manoj Bajpayee








Aligarh the movie

علیگڑھ 

 Aligarh - The Movie

a biographical drama.۔ ہم جنس پرست کا خفیہ اسٹنک آپریشن جو پورے ملک کا موضوع ِ بحث بن گیا ۔

Aligarh the movie Manoj Bajpai Rajkumar Rao
Courtesy Jio Cinema Website

ملکوں کا آئین دن بہ دن سنبھلتا جاتا ہے ۔ افراد کے مطابق آئین و قانون میں تبدیلی ایک صحت مند علامت ہوا کرتی ہے ۔ ایسی ہی ایک بڑی نظیر ہمیں دکھائی دیتی ہے فلم " علیگڑھ " میں ۔ انڈیا کے آئینی پس منظر میں بننے والی یہ سچی کہانی بھی ایک بائیوگرافی ڈرامہ ہے ۔ جو کافی حد تک متاثر کن مووی ہے ۔ اپوروا اسرانی (مصنف )Apurva Asraniنے پروفیسر رام چندر سراس Ramchandra Sirasکی حقیقی کہانی کواپنی تحریری مشق و فکر سے تخلیق کیا اور ہنسل مہتا Hansel Mehta نے تحریر شدہ کرداروں کو بحیثیت ہدایتکار زندگی عطا کی ۔

Apurva Asrani - Filmmaker     Hansal Mehta Indian Film Director
                                                          Hansal Mehta - Cinestaan                    Apurva Asrani  

فلم کا ڈرامہ اتنا عمدہ ہے کہ کسی بھی لمحے یہ محسوس نہیں ہوتا ہے کہ آپ فلم دیکھ رہے ہیں ۔ منوج باجپائیManoj  Bajpayee صاحب نے فلم "علیگڑھ " میں اپنے کردار کے ساتھ پوری طرح سے انصاف کیا ہے اور اُس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو گئے ہیں ۔ منوج باجپائی ویسے تو ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں لیکن اِس فلم میں اُن کی کردار نگاری بالکل منفرد نوعیت کی ہے ۔ باجپائی صاحب کے مکالمے اور انداز تکلم کمال کا ہے  ۔ ایک بار پھر راج کمار راؤ نے منوج باجپائی کا ساتھ بہت خوب نبھایا ہے ۔ دونوں اداکاروں نے اسکرین پر جم کر پرفارمنس دی ہے ۔ فلم علیگڑھ کے لئے منوج باجپائی صاحب نے فلم فیئر کریٹیکس Filmfare Critics Award For Best Actor بھی اپنے نام کیا اسی کے ساتھ اِس فلم کے لئے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسٹینڈگ اوویشن Standing Ovation بھی حاصل کیا ۔ 


Manoj Bajpayee - Aligarh The Movie
Manoj Bajpayee - Courtesy GQ India

Film Fare Critics Award

فلم کے کونٹینٹ پر کیا گیا کام فلم کو آگے بڑھانے میں  بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے لیکن اگر فلم کی کہانی فکشن کی جگہ حقیقی واقعہ پر مبنی ہو تو اُس کے اسکرپٹ اور پلاٹ میں مزید ذمےداری اور سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے ۔ کوئی برسوں بعد ہندی سنیما کی جانب سے ایک بہترین بائیوگرافی دیکھنے کو ملی اور باجپائی صاحب جیسے بڑے فنکاروں نے یہ ثابت کردیا ہے  کہ انڈیا ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں تنقید ہوتی بھی ہے اوربرداشت بھی ہوتی ہے ۔

To see Awards and Nominees For Aligarh please click here (courtesy imdb)








 


بدھ، 15 دسمبر، 2021

Manoj Bajpayee - Versatile and Veteran Actor

ہر فن مولا اور تجربے کار - منوج باجپائی 

Manoj Bajpayee - Versatile and Veteran

Manoj Bajpai

منوج باجپائی  Manoj Bajpayee دنیائے فلم کے ایک تجربے کار اور ہر فن مولا  veteran اداکار ہیں ۔ منوج باجپائی نے جو بھی کردار کیا نہایت ذمے داری کے ساتھ اُس کردار کو اس قدر محنت اور دیانت سے نبھایا کہ دیکھنے والوں نے نہ صرف پسند کیا بلکہ لکھنے والوں اور فلم بینوں نے بھی اِس بات کو سنجیدگی سے لیا کہ منوج صاحب ایک غیر معمولی اداکار ہیں ۔ فلم شول  Shool سے لے کر 2021 کی سائیلنس Silence تک ، منوج باجپائی کی اداکاری کا شور آج ہندی سنیما  Hindi Cinema میں صاف سنائی دیتا ہے ۔ مکالموں کی ادائیگی سے لے کر تاثرات اور بدن بولی کے ظہورappearance  سے اسکرین پر سماں باندھنے والا منوج باجپائی آج اپنے کیرئیر کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔ کئی دہائیوں پہلے ایکسٹرا کردار میں نمودار ہونے والے منوج باجپائی صاحب آج ہندوستان کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں ۔ کمرشل فلموں سے پہلے آرٹ ہندی سنیما  Hindi Art Cinema میں کی ستیا  Satya نامی فلم سے پذیرائی اور شہرت پانے والا بھیکو ماترے  Bhiku Mhatre آج بولی وڈ  Bollywood کا سچ مچ کا بھیکو ماترے بن گیا ہے ۔  

Manoj Bajpai - Satya - Bhiko Matre


انڈرورلڈ اور پولیس کے کردار کو بخوبی نبھا کر منوج باجپائی نے یہ ثابت کردیا تھا کہ وہ ایک اینگری ینگ مین  Angry Young manہیں ۔ امیتابھ بچن Amitabh Bachan کے ساتھ بھی اپنی اداکاری کو جلا بخشی ۔ بالی وڈ انڈسٹری Bollywood Industryکا رجحان تبدیل کرنے میں منوج باجپائی جیسے اداکاروں کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ گینگس آف واسیپور gangs of wasseypurکی سیرسیز میں منوج باجپائی کی پرفارمنس انتہائی اعلیٰ معیار کی رہی ہے ۔ ایک طرف پولیس کا فرض شناس آفیسر اور دوسرے طرف گینگ کا سرغنہ ، یہ کسی بھی عظیم اداکار کے وہ اوصاف ہیں جو وقت کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں ۔
فلموں میں بڑے اور کلیدی کرداروں کے لئے مکالمے بھی اُسی وضع اور قد کاٹ کے لکھے جاتے ہیں تاکہ سامعین پر گہرا اثر چھوڑا جائے ۔ اگر میں اِس بات کا ذکر نہیں کروں گا تو میں اِس بلاگ blogکا حق ادا نہیں کروں گا ۔ فلم سون چریا میں منوج باجپائی مان سنگھ Man Singh  "ددّا "Dadda کے کردار میں سامنے آئے ۔ بظاہر یہ ددا کا کردار ایک باغی گینگ کا سربراہ تھا ۔ جو نہ پڑھا لکھا تھا اور نہ ہی اُس نے باہر کی دنیا زیادہ دیکھی تھی ۔ اِس کردار کے مکالمے چنبل Chanmbalکی سرزمین اور معاشرت کی عکاسی کر رہے تھے ۔ لیکن قابل غور اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ منوج باجپائی نے ایک ایک عام مکالمہ اِس طرح ادا کیا کہ تجربہ ،کیفیت اور احساس  پوری طرح سے جذب ہوگئے ۔ یہ کسی بھی بڑے اور قد آور فنکار کا خاصہ ہوتا ہے ۔ ایک عام جملہ ، ایک عام سی بات ، اس قدر گہرائی اور احساس سے ادا کرنا ، غیر معمولی صفت ہے ۔ منوج باجپائی کی Aligarhعلی گڑھ ہو یا پھر The Family Man1,2دی فیملی مین کی دونوں سیریز ، جو کردار نبھاتے ہیں کمال کر دیتے ہیں ۔



بدھ، 18 اگست، 2021

Sonchiriya - Indian Film

 Sonchiriya

سون چریا

تجزیہ :بلال حسین 

Sonchiriya -RSVP Movies Indian Film Bollywood Manoj Bajpai
Image Courtesy "SONCHIRIYA" - RSVP Movies Youtube

سونے کی چڑیا مطلب Golden Bird ، یعنی سون چریا Sonchiraya ہندی سنیما انڈسٹری کی روایت پسند  فلموں میں سے ایک مگر دلچسپ فلم ہے ۔ فلم کے مصنف اور ہدایتکار ابھیشیک چوبے Abhishek Chaubey نے بڑی عمدگی سے فلم کو سدیپ شرما Sudip Sharma کے ساتھ مل کر لکھا ہے ۔ سون چریا کی کہانی بظاہر دیگر فلموں جیسی روایت سازی ہے کہ باغی اور ڈاکوؤں کی ریاست کی پولیس سے چھاپا مار لڑائی جاری ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ڈاکوؤں کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے درپے ہیں ۔ یہی ایکشن اور ڈرامہ ہم فلموں میں لطف اندوزہوتے  ہیں لیکن اس فلم کی خاصیت ہےکہ چنبل کے علاقے کی ایک منفرد کہانی کو تمام مرکبات اور اجزاء کے ساتھ مرکز نگاہ بنایا گیا ہے اور وہیں کی مقامی بولی کو مکالموں کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ فلم بینوں کو اپنی طرف مزید مائل  رکھتا ہے ۔ جب بھی آپ کسی غیر مادری زبان میں فلم دیکھتے ہیں تو آپ اُس زبان یا بولی کو قدرے زیادہ توجہ سے سنتے ہیں اور اُس زبان میں استعمال کی گئی تمثیلات اور کہاوتوں کو قابل غور بنا لیتے ہیں ۔ یہ عمل انسانی تحت الشعور میں مسلسل چل رہا ہوتا ہے ۔ سون چریا کے مکالموں کی اگر تعریف نہ کی جائے تو بڑی زیادتی ہوگی ۔ فلم کے مکالموں کو بڑی گہرائی اور جما کر لکھا گیا ہے جو کہ باکمال بات ہے ۔ 

Sonchiriya - RSVP Movies Manoj Bajpai Ranvir Shorey
Manoj Bajpai and Ranvir Shorey in SONCHIRIYA - RSVP Movies

فلم کے کرداروں کا ذکر کریں تو جناب منوج  باجپائی صاحب نے ایک بار پھر اپنی لازوال  اداکاری سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک ایسے اداکار ہیں جو کردار کی فطرت اور قدرت کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ جب آن اسکرین وہ نمودار ہوتے ہیں  تو ہر دیکھنے والا یہی سمجھ بیٹھتا ہے کہ یہ کردار منوج باجپائی صاحب کے لئے ہی لکھا گیا تھا ۔ منوج صاحب نے ددّا Daddaکے کردار کو جس باریک فہمی اور تدبر  کے ساتھ نفیس انداز میں پیش کیا ہے وہ بے حد داد کے مستحق بھی ہیں اور یہ کردار انتہائی متاثر کن ہے ۔ منوج  باجپائی کا کردار ڈاکوؤں کے سردار کا ہے جسے اُن کے ساتھ اور تمام  دیہات ددّا Dadda کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ ددّا صرف نام کے ہی نہیں بلکہ اپنی تمام معمولی باتوں کے ساتھ غیر معمولی تجربات  اور چہرے پر عمر گریزاں کے مجرب تاثرات سے اپنے اندر ایک بہت گہرا کردار ہے ۔ آواز کے اُتار چڑھاؤ سے بہت پختگی کے ساتھ منوج باجپائی صاحب نے یہ کردار نبھایا ہے ، ہم برملا کہہ سکتے ہیں کہ فلم "علی گڑھ "کے بعد یہ منوج باجپائی صاحب کا ایک تاریخی کردار ہے ۔ گو کہ عامیانہ بولی میں اپنی بات کو وزن دیتے ہوئے مکالمہ ادا کرنا بہت ہی بڑی قدرت ہے اور یہ قدرت بلا شبہ منوج باجپائی صاحب کے پاس موجود ہے ۔ 

Sonchiriya - RSVP Movies Sushant Singh Rajput SSR
Sushant Singh Rajput (late) in Sonchiriya

اس کے ساتھ ہی مرحوم سو شانت سنگھ راجپوت Late Sushant Singh Rajputجو کہ نئی عہد کے بہترین اداکاروں کی صف میں شامل تھے اور اب ہم میں نہیں رہے ، خوب ساتھ نبھایا ہے ۔ سوشانت سنگھ راجپوت نہ صرف پردے پر بنیادی کردار کے روپ میں جلوہ گر ہوئے بلکہ سوشانت نے ثابت کردیا کہ وہ منوج باجپائی صاحب جیسے قدآور اداکار سے کم بھی نہیں ہیں ۔ گو کہ وقت کے ساتھ تجربے کی لکیریں مزید گہری ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔ سوشانت کے ساتھ رنویر شوری Ranvir Shorey بھی پردے پر ایسے چھائے رہے کہ دیکھنے والوں کو یہی لگتا رہا ہے کہ وہ کسی چنبل کے ڈاکوؤں کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔ سوشانت سنگھ کے ساتھ بھومی پنڈناکر Bhumi Pednekarنے عالیہ بھٹ  کے درجے کی بہترین پرفارمنس دی ہے ۔ بھومی پنڈنیکر  نے فلم "سانڈ کی آنکھ "میں بھی جو کردار اداکیا تھا ، یہ سون چریا کا کردار اُس جیسا مشکل نہیں ہے لیکن جن حالات اور مقاما ت پر بھومی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کام کیا ہے وہ قابل تعریف بات ہے ۔ اس کے ساتھ ہی منفی کردار میں ہم ایک پولیس والا دیکھتے ہیں جو کہ اشوتوش رانا Ashutosh Rana ہیں ۔ اشو توش رانا صاحب بھارتی فلم انڈسٹری کا وقار ہیں ۔ ان کی اداکاری ہمیشہ سے دیکھنے والوں کوپسند ہے ۔ یہاں بھی ابھیشک چوبےنے رانا صاحب کوروایتی پولیس والا بنا دیا ۔ یہاں میں اپنی ایک ذاتی رائے دینا چاہوں گا کہ اگر اشوتوش رانا کو بھی ڈاکوؤں کے گینگ میں اور منوج باجپائی صاحب کو پولیس کے روپ میں پیش کیا جاتا تو یہ فارمولا دیکھنے والوں کو شاید پسند نہیں آتا لیکن ایسا کرنے سے ہم ان عظیم اداکاروں پر لگی ہوئی چھاپ ضرور ختم کرسکتے ہیں لیکن یہ محض میری ایک ذاتی رائے ہے  ، ضروری نہیں کہ آپ اس سے اتفاق کریں ۔ 

Sonchiriya

فلم کی شوٹنگ یقینا خشک علاقے ، ( میدانی اور پہاڑی ) میں کی گئی ہے جو اسکرین کو منفرد بنا دیتی ہے ۔ مشکل شوٹنگ حالات میں اور ڈاکوؤں کے کرداروں میں ، بری حالتوں ( گیٹ اپ ) ، فلم کو تسلسل کے ساتھ عکسبند کرنا نہایت ہی مشکل ترین کا م ہوتا ہے جو کہ ابھیشیک چوبے اور پروڈیوسر رونی اسکریووالا Ronnie Screwvalaنے بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ ٹیم ورک انجام دیا ہے ۔ کہانی بہت اچھے انداز میں آگے کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ ایکشن اور تھرل کے ساتھ فلم میں ڈرامہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ کئی منظرنامے آپ کوایک الگ دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ جب (منوج باجپائی )ددّا ماضی کے ایک بڑے جرم کی پاداش میں غرق ہوجاتے ہیں  ۔ یہی منظر نامے سوشانت سنگھ کے ساتھ بھی عکسبند کیے ہیں ۔ منفرد بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ اِن مناظر کو میں سمجھتا ہوں بہت ہی یادگار بنادیا گیا ہے ۔ جبکہ فلم کے یہ عام اور کلیشے clictheسین ہیں ۔ وشال بھاردواج Vishal Bhardwajنے فلم کے کونٹینٹ کے حساب سے جو مدھر سنگیت کی راگنی بڑے پردے پر بکھیری ہے ، یہ خوبصورت امتزاج ہے ۔ ایکشن ، تھرل اور ڈرامہ کے ساتھ ، ایک خاص علاقے کی نسبت پر بنائی جانے والی فلم " سون چریا " دیکھنے والوں کی تعداد تو نہیں بڑھاسکی لیکن اتنا ضرور ہوا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اور منوج باجپائی جیسے بڑے اداکاروں نے یادگار کردار بہت خوب نبھادیے ۔ اِس فلم نے کوئی زیادہ بزنس نہیں کیا اور نہ ہی فلم باکس آفس پر کما سکی لیکن ابھیشیک چوبےنے اس فلم کی وجہ سے ہندی سنیما انڈسٹری میں ایک منفرد فلم بنا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ ہندی سنیما کے ایک مایہ ناز ہدایتکار اور لکھاری ہیں ۔ 

Sonchiriya - Bhumi Pednekar - RSVP Movies
Image courtesy "Sonchiriya" - Bhumi Pednekar RSVP Movies - ZEE Music Company YouTube


Directed by: Abhishek Chaubey Produced by: Ronnie Screwvala Cast: Manoj Bajpayee, Sushant Singh Rajput, Bhumi Pednekar, Ranvir Shorey, Ashutosh Rana Story: Abhishek Chaubey & Sudip Sharma Screenplay & Dialogues: Sudip Sharma DOP: Anuj Rakesh Dhawan Music: Vishal Bhardwaj Action Director: Anton Moon & Sunil Rodrigues Production Designer: Rita Ghosh Sound Design: Kunal Sharma Editor: Meghna Sen Background Score: Naren Chandvarkar & Bendict Taylor Lyrics: Varun Grover Casting Director: Honey Trehan Costume Designer: Divya & Nidhhi Ghambir Make-up Designer: Shrikant Desai







بدھ، 14 جولائی، 2021

Sulemani Keeda - The Movie

" سلیمانی کیڑا"

Sulemani Keeda

Romantic Comedy (Bromantic Comedy)

Sulemani Keeda The Movie 2014 Bollywood

یوں تو دنیا سلیمانی کیڑوں سے بھری پڑی ہے۔ آپ کیا کہیں گے ؟؟ 

کیڑے تو بہت دیکھے ہونگے لیکن ایک ایسا کیڑا جسے ہم ہراُس جگہ فٹ کردیتے ہیں جہاں ہمیں لگتا ہے کہ یہ یہاں ہوگا کیونکہ کام آگے بڑھ رہا ہے اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہو رہا ہے ۔ یہ کیڑے بالعموم باس وغیرہ جیسے افراد میں عام لوگوں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اسی ایک کیڑے کو جس کا ادراک اور شائبہ ہمیں اکثر مختلف انسانی اعضاء پر ہونے کا ہوتا ہے ، "سلیمانی کیڑا" کہتے ہیں۔ یہ ہی وہ کیڑے ہیں جو ستتر سالہ تاریخ کے دوران ہمارے حکمرانوں اور بیوکریسی میں وافر مقدار میں ہمیشگی سے موجود رہے ہیں اور آج بھی ہیں ۔

Naveen Kasturia and Mayank Tewari

Picture Courtesy by IMDB : Left to Right NAVEEN KASTURIA & MAYANK TEWARI  


 
سلیمانی کیڑا کی مخصوص اصطلاح ہے ہی ایسی کہ جہاں ہوتا ہے وہیں مزاح اور لطافتیں بڑھ جاتی ہیں ۔ ایسی ہی سلیمانی کیڑا لیئے ہوئے ،ایک انڈین سیمی آرٹ ڈرامائی فلم ،جس کا نام بھی  ’’سلیمانی کیڑا" ہے ۔ فلم کی کہانی روایتی دو نوجوانوں کے گرد بے حد دلچسپ مکالموں اور کہانی کے ربط و تسلسل کے ساتھ گھومتی ہے لیکن ، اس "سلیمانی کیڑا "کو فلم بینوں نے بی رومینٹک کامیڈی  Bromantic Comedy بھی لکھا ہے ، جس کا مطلب دو مرد ( لڑکوں ) کے گہرے تعلقات ہوں لیکن جنسی شہوتوں سے مبرا ہوں ۔  فلم کے کئی کردار بہت ہی فطری کام کر تے ہوئے آپ کو محظوظ کر تے نظر آرہے ہیں لیکن فلم کا ایک ایسا کردار بھی جو منفرد تو نہیں ہے لیکن اُس کی چند منٹوں کی پرفارمنس اور اُس کی ہیئت نے فلم کو یکسر بدل کر فلم " سلیمانی کیڑا " کو کافی حد تک سپورٹ کیا ہے ۔ کردار "گونزو کپور "Gonzo Kapoorکے نام سے فلم میں جلوہ گر ہوتا ہے اور فلم میں ایک نئی لہر چند منظر ناموں سے چلتی ہے ۔ مصنف اور ہدایتکار آمت مسورکر Amit Masurkar ہیں ۔ کلیدی کرداروں کو ادا کرنے والے اداکار ہیں نوین کستوریاNaveen Kasturia، مایانک تیواری  Mayank Tewari، ادیتی وسو دیو Aditi Vasudev ۔ "سلیمانی کیڑا "تقریبا ڈارک کامیڈی اور رومینس کا حسین امتزاج ہے ۔ اسکرپٹ کے حوالے سے  کہیں لغو زبان بھی سماعتوں سے ٹکراتی ہے ۔لغو زبان کا ااستعمال فلموں کے حوالے سے اس بات کی عمومی علامت سمجھا جاتا تھا کہ یہ فلم بہت ہی یونیک یا ہٹ کر ہوگی ۔ تاہم رانی مکرجی  نے ایک کمرشل فلم بادل میں گالی دی تھی ۔ یہ وہ گالی تھی جو کردار کی نسبت سے فطری ضروری تھی لیکن اس ایک گالی نے فلم کو کبھی گینگ آف واس ِ پور نہیں بنایا ۔ گالیوں کا استعمال اگر کردار اور واقعات کے امکانات سے مشروط ہوتو فلم  پر آپ زبردستی کا لیبل نہیں لگا سکتے ہیں ۔ بہر حال " سلیمانی کیڑا" میں اگر پوچھیں تو جتنے مغلظات بکے گئے ہیں ، اُس سے کہیں زیادہ ہونے چاہیئے تھے لیکن رائٹر اور ہدایتکار نے اسے اتنی توجہ نہیں دی ۔ جب آپ یہ فلم دیکھیں تو اِس بات کا خاص خیال رکھیں ۔

The GONZO 

بلاگر :        بلال حسین

Blogger : Bilal Hussin 


 

اتوار، 6 جون، 2021

Kashif Ungli ka Istehsaal - Bilal Hussain

کاشف اُنگلی کا استحصال

Kashif Ungli ka Istehsaal

Kashif was being squeezed 

Written by Bilal Hussain

تحریر :             بلال حسین 

No Chaddi - Urdu Funny Blogs


کاشف کو چڈی بھی میسر نہ تھی

Kashif Ungli Ko Chaddi bhi Muyassar Na Thi

Kashif never had underwear


کرکٹ سلیکشن  کے دن کے بعد کاشف اُنگلی ناراض محبوبہ کی طرح منہ پھلا بیٹھا ، چنانچہ ہم نے کاشف اُنگلی کی لٹکی ہوئی پینٹ کو دیکھ کر اندازہ لگا لیا کہ کاشف اُنگلی کے ساتھ گھر والوں نے کیا کم زیادتی کی ہے کہ اسے پینٹ خرید کر دے دی ، شناختی کارڈ بنوا کر بالغ و جوان ہونے کا اعلا ن کروادیا لیکن پینٹ کے ساتھ کبھی آج تک ایک چڈی نہ دلائی ،اسی وجہ سے کاشف اُنگلی کالج میں سب سے منفرد طالب علم بھی تھا ۔ کاشف اُنگلی کی ذاتی زندگی کے مسائل ایسے تھے کہ سننےکے بعد مسائل دوسرے روز مزید بڑھ جاتے تھے اسی لئے ہم نے کاشف اُنگلی کے مسائل سننا چھوڑ دیے تھے ۔ بہرحال کاشف اُنگلی آٹھ بہن بھائیوں میں  سب سے بڑا تھا اور کاشف کو اسی بات پر شدیدغصہ بھی تھا کہ وہ "بڑا "ہے ۔


کاشف  کے پیروں میں پھنسی ہوئی عزت

Kashif Ke Pairon Ma Phansi Hui Izzat

Self-esteem was trapped in bare feets

Urdu Funny Blogs Bilal Hussain - Kashif ki taangon ma phansi hui Izzat


چھوٹے سے گھر کے چھوٹے اور تنگ کمروں میں کاشف اُنگلی کھل کر کپڑے بھی نہیں بدل پاتا تھا ، اکثر وہ جب بھی پینٹ کو اتارنے کی غرض سے جھکتا اورپینٹ پنجوں سے نکلنے کو تیار ہوجاتی لیکن اسی لمحے کوئی نہ کوئی چھوٹا بھائی پلنگ کے نیچے سے نکل کر کاشف اُنگلی کی اُتری ہوئی عزت کا مذاق اڑاتےے  ہوئے ، چیختے ہوئے برآمد ہوتا تھا اور کاشف پر غصہ غالب اور وہ شدید غصیلے انداز میں میں بھائی کو مارنے کے لئے دوڑ پڑتا جس پر اکثر بہن بھائی  بھی کاشف کے برہنہ دھڑ کا تالیاں بجا کر تمسخر اُڑایا کرتے ۔پینٹ بدلتا کیا نہ کرتا کاشف کی روزمرہ زندگی میں بہت بڑی اُنگلی تھی جو وہ آئے روز برداشت کرتا اور آگے بڑھتا۔


واش روم ہے کہ اوپن وائی فائی

Washroom Hai K Open Wi-Fi

 An unsafe Wi-Fi is like unlocked washroom


Urdu Funny Blogs Bilal Hussain - Washroom hai ya open Wi-fi

یہاں تک کہ گھر کے اکلوتے واش روم کے دروازے کی کنڈی بھی اوپن وائی فائی کی طرح تھی جو بھی چاہے اندر آجائے ، کاشف اُنگلی کے نہاتے وقت اکثر چھوٹے بھائیوں کو زور کا پیشاب لگتا اور وہ واش روم میں پیشاب کر نے کے بعد کاشف اُنگلی کا پھر سنگین مذاق اڑاتے کہ "بھائی ننگا نہا رہا ہے "اب ان معصوموں کو کون سمجھائے کہ نہایا تو ننگا ہی جاتا ہے لیکن ہمارا بیچارا کاشف ، ننگا نہائے کیسے اور چھپائے کیا ؟کاشف اُنگلی کے ساتھ یہ زیادتی اور ننگا استحصال چلتا ہی رہتا ہے۔


کھلی ہوئی زپ اور آنکھوں میں آنسوؤں کی چمک

Khuli Hui Zip Aur Ankhon Ma Ansuon Ki Chamak

A weird pain of unzipped pants, utterly unexplainable

Urdu Funny Blogs Bilal Hussain - Khuli Hui Zip aur Ankhon Ma Ansu Ki Chamak


ایک دن تو حد ہی ہوگئی کاشف اُنگلی کی آنکھوں میں آنسوؤں کی چمک دیکھ کر جتنا غصہ تھا ، پریشانی تھی سب اڑ گئی اور بے ساختہ ہنسی آگئی ۔ کاشف اُنگلی نے خونخوار نظروں سے دیکھا کہ ہم اس پر ہنس رہے ہیں اور وہ درد ناک انداز میں روہانسہ ہے ۔ کیونکہ کاشف اُنگلی کو چڈی دستیاب نہ تھی اور اسی وقت کاشف اُنگلی کی آنکھوں میں چمکتا ہوا آنسو اور پینٹ کی کھلی ہوئی زپ سے اندازہ ہورہا تھا کہ شاید کوئی بیچ میں پس گیا ہے ۔


پیوستہ ءِشجر سے اُمیدِ نواں  رکھ ، آٹھ کے بعد نواں ۔

Pawasta e Shajar Se Umeed e Nawan Rakh, Aath Ke Baad Nawan (The Ninth)

Between The Devil And The Deep Blue Sea



Bari Ass - Big Ass - Bari Aas Urdu Funny Blogs Bilal Husssain -

کھانسی کا شربت جام سے کم تھوڑی تھا 

"یہ ہے کاشف کدہ ، یہاں شربت بھی ہے ، یہاں سب سے بے غیرت باپ ہی ہے ۔"

 بہر حال کاشف اُنگلی نے بتایا کہ کالج میں جاری سیمسٹر(semester) کی تیاری کرنے پر اسے اس کے ابو نے خوب مارا پیٹا ہے ۔ ہمارے تعجب کی انتہا ہوگئی اب تو ۔ کاشف اُنگلی نے مزید سڑھی ہوئی شکل بنا کر بتایا کہ جب وہ رات گئے دیر تک پڑھ رہا تھا تو اس کے ابا نے اس بات پر اسے خوب مارا کہ تو سوتا کیوں نہیں ہے ۔ یہ دنیا کا پہلا باپ تھا جو پڑھائی کرنے کر تشدد کر رہا تھا ۔ کاشف اُنگلی کا بیگ اٹھا کر ہم اس سے ہمدردی کرنے کی لگے تھے کہ کاشف اُنگلی زور سے چیخ کر بولا اور اپنا بیگ بڑی احتیاط اور خوف کے ملے جلے تاثر سے کھولنے لگا ، ہم سب حیرت زدہ تھے کہ کاشف اُنگلی آرام آرام سے بیگ کے اندر رکھی تین عدد کھانسی کے سیریپ کی بوتلوں کو چیک کر رہا تھا ۔ ہمارا تجسس بڑھا اور ہم نے ۔کاشف اُنگلی سے پوچھا کہ اتنی ساری بوتلیں کیا خود کشی تو نہیں کر رہے ہو ؟ تو کاشف اُنگلی بولا کہ میرے گھر پھر نیا بہن یا بھائی آنے والا ہے یہ سبھی اسی کے لئے ہے ۔ ہم نے کہا کہ ہماری کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ نیا بہن یا بھائی یہ سیرپ کیسے پئیے گا ۔ کاشف اُنگلی بولا کہ یہ پیدا ہونے والے بہن یا بھائی کے لئے نہیں ہے بلکہ جو بہن بھائی پیدا ہوچکے ہیں ان کے لئے ہے تاکہ یہ کھانسی کا سیرپ پئیں اور گہری نیند سوجائیں اور ابو امی جاگ سکیں ۔

نیز بوجھل اور مایوسی کے ساتھ کاشف اُنگلی نے بتایا کہ وہ بھی سیرپ پی کر سوجاتا ہے کیونکہ اسے ماں باپ کی عزت کا اتنا ہی خیال ہے جتنا اس کے ماں باپ کو آنے والی اولاد کی فکراور ویسے بھی دو نا پسندیدہ حالات کے درمیان انتخاب کا معاملہ جو ٹھہرا ۔ 

 Bilal Hussain  بلال حسین