انگریزی زبان میں سب سے عظیم تاریخی ٹیوی سیریز Vikings :Valhalla
مشہور وائیکنگز کی تاریخی روداد جب انہوں نے یورپ کو بدلنے میں اپنا روشن
کردار ادا کیا ۔ ایک تاریخی ویب سیریز ڈرامہ ۔
وائیکینگز Vikings
Valhallaولہلا ، یقیناً
ایک بہترین تاریخی ایکشن ویب سیریز ہے ۔
یہ ایک سیکوئل ہے۔ سیریز میں متعدد تشدد بھرے سین عکس بند کیے گئے ہیں جن میں جنگی
مقابلوں اور جسمانی لڑائیاں شامل ہیں ۔ سیریز میں لڑائیوں کے نتیجے میں لوگ اپنی
جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جو سیریز کو مزید پر تشدد اور ایکشن سے بھر پور
بناتا ہے ۔ آئیرن ایج یعنی لوہے کا زمانہ دکھایا گیا ہے جب لوگ اپنے دفاع اور جنگ کے لئے تلواریں
، چھریاں ، چاقو ، نیزے ، بھالے ، کلہاڑیاں تیر کمان اور آہنی سریئے استعمال کیا کرتے تھے۔ اگر
میں وائیکنگز کو جنگجو خونی سیریز کہوں تو شاید غلط ہوگا لیکن ایسا اس سیریز میں
یقینا کھل کر دکھایا گیا ہے کیونکہ جتنی سفاکیت سے انسانوں کا بےرحم قتل دکھایا گیا ہے وہ بھی ایک عمدہ سنیماٹوگرافی اور تاریخی پس منظر ہے جسے بہت ہی خوبی کے ساتھ اس سیریز میں فلمایا گیا ہے ۔ سیریز
میں عزت لوٹنے کے مناظر بھی ہیں ، جن میں کم و بیش خواتین کو نیم برہنہ دکھایا گیا
لیکن سیریز بےہودہ ہر گز نہیں ہے ۔ ان میں بہت سے ایسے واقعات موجود ہیں جن کا
تعلق صرف بالغان سے ہے ۔ وائیکنگز سیریز خاندانی تعلقات ، دوستوں کی وفاداری، ہمت، بہادری، اور عظیم قیادت جیسی خصوصیات
کو اجاگر کرتی ہے ۔ اس کے تمام کرداروں سے مثبت پیغام ملتا ہے ۔ اس سیریز کی خوبی
یہی ہے کہ اس میں جتنا تشدد، شراب نوشی ، لغو زبان یعنی گالم گلوج اور عصمت دری شامل ہو لیکن اسے دیکھ کر لگتا
ہے کہ "اپنوں" کے لئے کھڑے ہونے والے یقیناً عظیم لوگ ہوتے ہیں ۔
![]() |
| Vikings - Netflix |

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں