اتوار، 18 اپریل، 2021

Imtiaz Ki Aahni Trolley Aur Mera Kamzor Pichwara - Bilal Hussain

Part One حصہ اول
امتیاز کی آہنی ٹرالی اور میرا کمزور پچھواڑا ۔

سوپر مارکیٹ کی آہنی ٹرالیاں اور میرے کمزور کولہے ۔

الصبح بغیر ناشتے کے جب سوپر مارکیٹ کے بیرونی دروازے پر رکشے سے اُترے تو عجیب و غریب منظر نے میرے نیم سوئے ہوئے دماغ کے ساتھ میری روح کے ساتھ ہی ساتھ میرے فرشتوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا ۔ امتیاز سوپر مارکیٹ گلشن اقبال کا بیرونی منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ خواتین ، بچے ، مرد اور لڑکیاں کچھ اس طرح سے راشن خریداری میں حصہ ڈال رہے تھے گویا کہ ہاکس بے پکنک منانے کی غرض سے آئے ہوں ۔ لہلاتے ہوئے عبائے اور کھجلاتے ہوئے مردانہ ٹراؤزرز اس بات کی چغلی کرتے نظر آئے کہ بیشتر کراچی والے بغیر ناشتے پہنچ گئے ہیں اور چند افراد تو منہ دھوئے بغیر ہی شیر بنے ٹرالی کو کسی مزدا بس  کی طرح اڑارہے تھے ۔ خواتین اس طرح سے گھی اور تیل کے ڈبوں پر ٹوٹ پڑ رہی تھیں کہ جیسے ثنا سفینا کی لان مفت مل رہی ہو ۔



نازک پچھواڑے پر جم کر نشانہ بندی ہوئی ۔

Nazuk Pichwaray Par Jam Kar Nishana Laga


پہلی بار میرے کولہے کی ہڈی پر شدت سے ٹرالی مارنے والی خاتون نے بھی ماسک پہن رکھا تھا ، گویا کہ جرم کرتے وقت چہرہ ڈھانپ لیا تھا ۔ سرخ جوڑے میں ملبوس خاتون کی روشن آنکھیں اور گوری رنگت  بھی ایک شادی شدہ مرد کو ایک دھیلے کا مرعوب نہیں کرسکی بلکہ مجھے الٹا غصہ آیا کہ یا اللہ مجھے اس لیئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں شرافت سے سائیڈ میں کھڑا ہوا تھا ؟ خاتون نے جھجکتے ہوئے مجھ سے معافی مانگ لی اور میں نے بھی گردن کو اثبات میں نہ چاہتے ہوئے ہلاکر معافی دے ڈالی ، ابھی میں کچھ سوچ کر آگے بڑھنے کی غرض سے ٹرالی نکال ہی رہا تھا کہ پھر وہی خاتون اتاؤلی ہوئیں اور میرے نازک و بغیر گوشت والے کولہوں کو ہدف بناتے ہوئے ایک بار پھر سے ٹرالی دے ماری ۔۔ میں سیکنڈوں میں فیصلہ کرنے لگ گیا کہ کیا میں نے آج بیگم کی بات مان کر اس سال کی سب سے بڑی غلطی کردی ہے یا پھر یہ میرے اعمال کا نتیجہ ہے یا پھر یہ خاتون ٹرالی مار کر کوئی پیغام دینا چاہتی ہیں یا پھر خاتون کو ٹرالی چلانی ہی نہیں آرہی ہے ؟ یہ چند خیالات سیکنڈوں میں میرے ذہن میں سوال بن کر ابھرے ہی تھے کہ خاتون نے ٹرالی کے ساتھ ہی یو ٹرن لے لیا اور میں پی ڈی ایم کے مولانا فضل الرحمن کی طرح سخت اذیت اور غصے میں بھی کچھ نہ کہہ سکا ۔ 


" دودھ نظر نہیں آرہا ہے ؟ کہاں ہے بتاؤناں ؟"

Doodh Kahan Hai - Sexy Girl Seeking Milk


آج سے پہلے میں الجدید سوپر مارکیٹ ، ہلکے سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہن گیا تھااور بد قسمتی سے سوپر مارکیٹ ملازمین کی ٹی شرٹ کا رنگ بھی بالکل یہی تھا ۔ اسی لئے آج امتیاز سوپر مارکیٹ میں زرد ( پیلا ) رنگ کی ہاف سلیو والی ٹی شرٹ پہن کر گیا تاکہ کوئی مجھے سوپر مارکیٹ کا نمائندہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے لیکن آج قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا ۔ میری بیگم صاحبہ دالوں کے حصول کی غر ض سے تن تنہا نکل پڑیں اور مجھے بمع ٹرالی ایک جگہ رکنے کا حکم سنا گئیں ۔ میں نے خود کو نارمل کیا اور سوچا چلو بیگم کے ساتھ کئی مہینوں بعد خریداری انجوائے کرتا ہوں ، ابھی یہ خیال میرے ذہن سے ٹکرایا ہی تھا کہ ایک جواں عمر ، چاق وچوبند خاتون نے آکر ایسا کرارہ ہاتھ میرے کندھے پرمارا جیسے پولیس والے کسی چرسی کو دبوچتے وقت مارا کرتے ہیں ۔ وہ خاتون عجلت میں پوچھنے لگیں " دودھ نظر نہیں آرہا ہے ؟ کہاں ہے بتاؤناں ؟"یوں خاتون کی خوبصورتی ، حوصلہ اور بے تکلفی کو دیکھ کر میں ذرا جھجک گیا کیونکہ وہ خاصی اتاؤلی دودھ کی وجہ سے تھیں اور وہ بھی ایک غیر مرد سے نہایت بے تکلفی کے ساتھ !!!

 بہرحال اس طرح کی بے تکلفی سے مجھے فورا احساس ہوا کہ سیلز مین کی عزت نفس کس طرح مجروح ہوتی ہوگی ،  جبھی تو سیلز مین کی صورتیں اکثر اپوزیشن رہنماؤں جیسی ہوجاتی ہیں جب گیلانی صاحب سینٹر بن جاتے ہیں اور پیپلز پارٹی ، پی ڈی ایم چھوڑ دیتی ہے ۔ لیکن بعد میں یہی اپوزیشن پارٹی کے رہنما بھی حکومت میں آکر مزے لیتے ہیں ۔ خاتون نے میرے چہرے کے تیور دیکھ کر بخوبی اندازہ لگا لیا کہ میں یہاں سیلز مین نہیں ہوں ۔ پھر جو خاتون نے کئی بار ایک ہی سانس میں سوری سوری سوری کہا تو مجھے لگا کہ میں نے ہی گناہ کردیا ہے ، کاش میں سیلز مین ہی ہوتا ۔ 

- بلال حسین 




بدھ، 14 اپریل، 2021

Bhabhi Khoobsurat Nahi Hai Tu Chaat Le Yaar

 

Bhabhi Khoobsurat Nahi Hai Tu Chaat Le Yaar

Adult Funny Urdu Blog

written by : Bilal Hussain


Bhabhi Khoobsurat Nahi Hai Tu Chaat Le Yaar



بھابھی خوبصور ت نہیں ہے تُو  چاٹ لے یار 

تحریر:           بلال حسین 
اردو بلاگ برائے بالغان 

فرینچ فرائز سے فرینچ کسنگ تک فرائز سے فرینچ کسنگ تک ۔۔ French Fries Se French Kissing Tak


French Fries Se French Kissing Tak



کراچی کی رونقیں بحال ہونے لگیں تو پارک وجود میں آنے لگے اور لوگ اوپن ائیر، محبوب کے ساتھ اوپن 


ہونے لگے ۔ جس کی مثال کلفٹن پارک میں واقعے وہ درخت اور اشجار تھے جن کے سائے میں بیٹھ کر سُکھ کا سانس 

ایک ساتھ لیا جاتا رہا ہے اور فرینچ فرائز سے فرینچ کسنگ تک سبھی کچھ سے محظوظ ہونے کا بھرپور موقع ملتا رہا ہے ۔

"اب ہمارا فرائی ڈےبھی انگریزوں کی بد قماشی کا مظہر بنتا جا رہا ہے ۔ خدا خیر کرے ۔"



نعیم چڈی میرے چڈی دوست ۔۔ Naeem Chaddi Mere Chaddi Friend

میں اور میرے ایک عزیز دوست جناب نعیم چڈی صاحب، آفس کے کام سے کلفٹن کی جانب گئے تھے تو دل کیا کہ لنچ سے پہلےکلفٹن پارک دیکھ لیا جائے ۔موسم بھی اچھا تھااوربہانہ بھی اچھا تھا ۔ جیسے ہی ہم پارک کے اندر داخل ہوئے ایک معتبر آدمی ، شلوار قمیض ، خش خشی داڑھی ، عینک ، گھڑی پاؤں میں چمکتے ہوئے بوٹ اور ہاتھوں میں اسٹرابیری کون آئیس کریم لئے ،چہرے پر محبت سے زیادہ خباثت لیئے تیزی کے ساتھ ایک قد آور درخت کے پیچھے چلے گئے ۔


Do do Cone Ice Cream Khaye Ga?

دو دو کون آئیس کریم  کہاں لے گا ؟
Do do cone ice cream kahan lega?

نعیم چڈی کو تجسس ہوا اور وہ فورا اونچا بولنے لگا جیسے کہ اُس کی عادت تھی ، "ابے یہ دو کون کہاں لے جارہا ہے ؟ دو کھائے گا ؟"اگلے ہی  لمحے درخت کے عقب سے اُسی شخص کی گردن برآمد ہوتی ہے اور وہ پنڈی والی پنجابی میں ہماری والدہ اور بہن تک پہنچنے کا دعویدار بننے لگتا ہے  ۔ نعیم چڈی کو سمجھایا گیا کہ بھائی یہ پارک ہےوہ بھی پبلک کا سو چلو ایک دو راؤنڈ لگاؤ اور واپس آفس چلو ۔ نعیم چڈی کی صورت اُس شخص کی گالیوں کے بعد ایسی ہوگئی جیسے بچے کی چڈی سو سو کے بعد بھیگ جاتی ہے ۔ چنانچہ نعیم اور میں نے بیس بیس روپے کے چنے خرید کر کھانے کی ٹھانی اور کچھ دیر یہیں پارک میں تازہ ہوا اور کہیں کہیں سے تازی سسکیوں کی آوازوں پر کان دھرنے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ۔

Samjhota Couple سمجھوتہ جوڑا

سمجھوتہ جوڑا  Samjhota Couple

انڈیا پاکستان کی طرح 

 بیوی کی شدید سرخ  سرخی  سے لگ رہا تھا کہ آتشِ   زن  سے پہلے آہن کو زنگ لگ چکا ہے ۔

چند لمحوں بعد ہم نے دیکھا کہ ہڈ والی سوزوکی آکر رکتی ہے اور جس میں سے بہت سارے بچے اور بچیاں ، رنگ برنگے ، آڑھے ترچھے ملبوسات میں شور مچاتے ہوئے اترتے ہیں اور ساتھ ہی ایک  لاؤبالی خاتون ، انتہائی میک اپ کیئے ہوئے اترتی ہیں اور ٹیڑھی میڑھی چال کے ساتھ اپنے پوری طرح سے گول اور بھدے نما شوہر کے ساتھ چلتی ہوئی پارک کے اندر داخل ہوجاتی ہیں ۔ میاں بیوی کے چہروں سے صاف پتہ لگ رہا تھا کہ دونوں میں محبت کے بجائے سمجھوتہ ہے اور اِسی سمجھوتے کے تحت پیدا ہونے والے تیرہ عدد بچے اُن کے دائیں بائیں چل رہے ہیں ۔


ماضی کی شبانہ اعظمی ۔۔ Maazi Ki Shabana Azmi

Shabana Azmi Young
Shabana Azmi Young

بیوی کو بغور دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ ماضی میں یہ خوبصورت رہی ہونگی لیکن اب جسم ڈھل گیا تھا لیکن آنکھوں  کی مستیاں تھیں کہ ختم ہونے کو نہیں آرہی تھیں ۔ شوہر جو کہ انتہائی موٹا ، بھدا ,پارک میں لڑکیوں کو ایسے دیکھ رہا تھا کہ جیسے وہ پارک میں نہیں بلکہ چکن کورن سوپ پینے آیا ہوا ہے ۔


9 بیٹیاں اور چار بیٹے ۔۔ 9 Betiyan Aur 4 Bete


9 بیٹیاں اور چار بیٹوں نے پارک میں گویا وبال مچا دیا تھا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پورے پارک میں بس یہی بچے ہیں ۔ جہاں جاؤ وہ ہی نکلتے ہیں ۔ دو تین بچوں بچیوں کا غول ماں کے ارد گرد فرمائشیں کرتا کہ ہمیں یہ چاہیئے ، ماں بیہودہ انداز میں بچوں کو شے دے کر چیز والے کے پاس بھیج دیتی اور بچے چیل کی طرح  بھٹے والے پر ٹوٹ پڑتے ۔ بھٹے والا بچوں کے باپ سے پیسوں کا تقاضہ کرتا تو باپ اپنے ہی اولاد کو اپنی بیوی اور اپنی ماں  کی گالیوں سے نوازتا۔


کیا تم ایک بھٹا بھی نہیں دے سکتے ؟

Kya Tum Bhi Apna Bhutta Nahi De sakte
Bhutta The Corn 

جب بیوی نے یہ نارواسلوک دیکھا تو اُس سے رہا نہ گیا اور وہ بھٹے والے کے پاس جا کر کہنے لگی کہ سنو! تمہیں اتنے سارے بچے نظر نہیں آرہے ہیں ۔ دیکھو تو کتنے معصوم بچے ہیں میرے ۔ خاتون کو دیکھتے ہوئے شبانہ اعظمی کی یاد تازہ ہی ہو رہی تھی کہ خاتون کے جملے نے اُن کی خوب سیرت پر سنجیدہ سوال اُٹھادیئے ۔ خاتون نے ایکسپائیر  دوائی جیسی مسکرا ہٹ کے ساتھ بھٹے والے سے کہا کہ کیا تم ایک بھٹا بھی نہیں دے سکتے ؟؟



ڈیپ گلا ۔ Deep Neck

the cleavage men's weakness 

Deep Neck The cleavage ڈیپ گلا

بھٹے والے کا چہرہ ایسا سرخ ہونے لگا جیسے بھٹے ہی نہیں وہ خود بھی جلتے ہوئے کوئلوں پر بیٹھ گیا ہو ۔ بھٹے والے نے خاتون کے گلے سے Deepڈیپ  سروں کی بات  سنی اور گلے کی گہرائی دیکھتے ہوئے بے ساختہ ایک بڑا بھٹا ہاتھ میں اُٹھا کر بڑھاتے ہوئے کہا " یہ لے لو ۔۔"

تُو چاٹ لے یار !!!!

Tu Chaat Le Yaar Donkey Ass Funny

خاتون نے بھٹا ہاتھ میں کیا لیا ۔۔ بچوں نے بھٹے والے کو لوٹ ہی لیا ۔۔۔ جب ہم پارک سے نکل کر رہے تھے تو جس سوزوکی میں یہ سمجھوتہ خاندان آیا تھا اُس کا ڈرائیور گٹکا کھاتے ہوئے ، چاٹ والے کو مزے سے بتا رہا تھا ۔ مہنگائی ایسی ہے اور پیسے کمانے کے لئے یہ حال ہوگیا ہے کہ لڈو بھائی کی فیملی کو لےکر آیا ہوں ۔۔ دور کے رشتے دار ہیں ۔۔ کیا کرتا ، منع بھی نہیں کر پا رہا تھا ۔۔ ایک تو لڈو بھائی کے پاس پیسے نہیں ہوتے اور دوسرا اُن کی بیوی بھی خوبصورت نہیں ہے ۔۔ ہونہہ ۔۔ چاٹ والے نے بھی دور سے ایک نظر لڈو بھائی کی بیوی پر ڈالی اور پھر بے ساختگی  سے چاٹ کی پلیٹ ڈرائیور کو دیتے ہوئے نفی میں سر ہلا کر بولا ۔۔ "ہاں خوبصورت نہیں ہےتُو چاٹ لے یار ۔۔ "!!!!!

_________________________________________________________________


 

 


 



Ghareeb Ne Jannat Kamai Lekin - Bilal Hussain

 

غریب نے رمضان  میں جنت کمائی لیکن قبضہ نہیں ملا

Poverty Pakistan Extremism illeteracy



image courtesy : Medium.com

 (کسی فرد یا گروہ کی دل ازاری کی کوئی نیت نہیں ہے پھر بھی ناگوار و گراں گزرے تو پیشگی معذرت کا طلبگار ہوں ۔بچپن سے میرے لاشعور اور شعور

 نے جو دیکھا ، سنا ، سمجھا اور پھر عملی زندگی میں شدت سے محسوس کیا اسے اختصار کے ساتھ آپ معزز قارئین کی نذر کئیے دیتا ہوں ۔ )


رمضان کی ڈھیر ساری مبارکبادیں ۔ 


پاکستانی پڑھے لکھے افراد کو رمضان فیسٹیول مبارک ، انتہاپسندی  کو تکبر مبارک ، مفلسی کو بھیک مبارک ، اس کے ساتھ ہی چند 

مبارکباد اور ہیں مثلاً ؛ بے صبری مبارک ، مغلظات مبارک ، شاپنگ مبارک ، نو پارکنگ مبارک، سڑکوں پر لڑائی مبارک ، 

مذہبی استحصال مبارک ، مساجد و اجتماعات سے جاری کردہ جنت و دوزخ کے ٹوکن مبارک ۔۔۔۔ "میرا روزہ ہے " مبارک !!اور 

سب سے بڑھ کر ، کلو کے حساب سے کھجوروں اور پکوڑوں کے تقویٰ نیکی مبارک ہو ۔


Poor child is begging for food


image courtesy : Tribune Pakistan - Story 

"جسمانی ریمانڈ اور جسمانی عبادت فقط ذرائع ہوسکتے ہیں ، منزل یا فیصلہ نہیں ۔ "


کسی کی دل ازاری میرا قطعی ہدف نہیں ہے ۔ شاید رمضانی مسلماں بن کر میں کسی کا روزہ خراب کروں اسی لیے میں گنہگار ( دنیا 

کی نظر میں )رہنا گوار کروں گا لیکن اپنے رب کی عبادت مزید دل کی گہرائیوں سے کرنا پسند کروں گا کیونکہ دنیاوی سرٹیفکیٹ 

سے زیادہ میرے لیئے میرا نفس اور میرا ضمیر ہی کافی ہیں ۔ 


Poor children are eating mangoes from dustbin


image courtesy : Global Village Space 2019

خدا آپ کے رزق اور افطارمیں کونٹینٹل سے لے کر دیسی پکوانوں میں کمی نہیں آنے دے ۔


خدا آپ کے رزق اور افطارمیں کونٹینٹل سے لے کر دیسی پکوانوں میں کمی نہیں آنے دے ۔ خدا آپ کے روزوں کو اپنی 

بارگاہ میں منظور کر کے آپ کو عید سے پہلے ہی جنتی شاپنگ Heaven's Shoppingکرنے کی توفیق عطا کردے ۔ رمضان 

کیوں آتا ہے ؟ شاید یہ سوال آج بھی پوچھنا تو کجا ، سوچا بھی نہیں جاتا ہے ۔


-   بلال حسین