بدھ، 14 جولائی، 2021

Sulemani Keeda - The Movie

" سلیمانی کیڑا"

Sulemani Keeda

Romantic Comedy (Bromantic Comedy)

Sulemani Keeda The Movie 2014 Bollywood

یوں تو دنیا سلیمانی کیڑوں سے بھری پڑی ہے۔ آپ کیا کہیں گے ؟؟ 

کیڑے تو بہت دیکھے ہونگے لیکن ایک ایسا کیڑا جسے ہم ہراُس جگہ فٹ کردیتے ہیں جہاں ہمیں لگتا ہے کہ یہ یہاں ہوگا کیونکہ کام آگے بڑھ رہا ہے اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہو رہا ہے ۔ یہ کیڑے بالعموم باس وغیرہ جیسے افراد میں عام لوگوں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اسی ایک کیڑے کو جس کا ادراک اور شائبہ ہمیں اکثر مختلف انسانی اعضاء پر ہونے کا ہوتا ہے ، "سلیمانی کیڑا" کہتے ہیں۔ یہ ہی وہ کیڑے ہیں جو ستتر سالہ تاریخ کے دوران ہمارے حکمرانوں اور بیوکریسی میں وافر مقدار میں ہمیشگی سے موجود رہے ہیں اور آج بھی ہیں ۔

Naveen Kasturia and Mayank Tewari

Picture Courtesy by IMDB : Left to Right NAVEEN KASTURIA & MAYANK TEWARI  


 
سلیمانی کیڑا کی مخصوص اصطلاح ہے ہی ایسی کہ جہاں ہوتا ہے وہیں مزاح اور لطافتیں بڑھ جاتی ہیں ۔ ایسی ہی سلیمانی کیڑا لیئے ہوئے ،ایک انڈین سیمی آرٹ ڈرامائی فلم ،جس کا نام بھی  ’’سلیمانی کیڑا" ہے ۔ فلم کی کہانی روایتی دو نوجوانوں کے گرد بے حد دلچسپ مکالموں اور کہانی کے ربط و تسلسل کے ساتھ گھومتی ہے لیکن ، اس "سلیمانی کیڑا "کو فلم بینوں نے بی رومینٹک کامیڈی  Bromantic Comedy بھی لکھا ہے ، جس کا مطلب دو مرد ( لڑکوں ) کے گہرے تعلقات ہوں لیکن جنسی شہوتوں سے مبرا ہوں ۔  فلم کے کئی کردار بہت ہی فطری کام کر تے ہوئے آپ کو محظوظ کر تے نظر آرہے ہیں لیکن فلم کا ایک ایسا کردار بھی جو منفرد تو نہیں ہے لیکن اُس کی چند منٹوں کی پرفارمنس اور اُس کی ہیئت نے فلم کو یکسر بدل کر فلم " سلیمانی کیڑا " کو کافی حد تک سپورٹ کیا ہے ۔ کردار "گونزو کپور "Gonzo Kapoorکے نام سے فلم میں جلوہ گر ہوتا ہے اور فلم میں ایک نئی لہر چند منظر ناموں سے چلتی ہے ۔ مصنف اور ہدایتکار آمت مسورکر Amit Masurkar ہیں ۔ کلیدی کرداروں کو ادا کرنے والے اداکار ہیں نوین کستوریاNaveen Kasturia، مایانک تیواری  Mayank Tewari، ادیتی وسو دیو Aditi Vasudev ۔ "سلیمانی کیڑا "تقریبا ڈارک کامیڈی اور رومینس کا حسین امتزاج ہے ۔ اسکرپٹ کے حوالے سے  کہیں لغو زبان بھی سماعتوں سے ٹکراتی ہے ۔لغو زبان کا ااستعمال فلموں کے حوالے سے اس بات کی عمومی علامت سمجھا جاتا تھا کہ یہ فلم بہت ہی یونیک یا ہٹ کر ہوگی ۔ تاہم رانی مکرجی  نے ایک کمرشل فلم بادل میں گالی دی تھی ۔ یہ وہ گالی تھی جو کردار کی نسبت سے فطری ضروری تھی لیکن اس ایک گالی نے فلم کو کبھی گینگ آف واس ِ پور نہیں بنایا ۔ گالیوں کا استعمال اگر کردار اور واقعات کے امکانات سے مشروط ہوتو فلم  پر آپ زبردستی کا لیبل نہیں لگا سکتے ہیں ۔ بہر حال " سلیمانی کیڑا" میں اگر پوچھیں تو جتنے مغلظات بکے گئے ہیں ، اُس سے کہیں زیادہ ہونے چاہیئے تھے لیکن رائٹر اور ہدایتکار نے اسے اتنی توجہ نہیں دی ۔ جب آپ یہ فلم دیکھیں تو اِس بات کا خاص خیال رکھیں ۔

The GONZO 

بلاگر :        بلال حسین

Blogger : Bilal Hussin 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں