I am hopeful
"ہاں مجھےاُمید ہے"
اُمید ایک ایسا انسانی احساس ہے کہ جو
کبھی ہمیں بوڑھا نہیں ہونے دیتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ اُمید پر دنیا قائم ہے لیکن میرا
یہ ماننا ہے کہ اُمید پر دنیا ہی نہیں بلکہ تخلیق ِ کائنا ت کا پورا نظام کھڑا ہوا
ہے ۔
خیر اور شر کی نہ
ختم (روزِحشر ) ہونے والی جنگ کا نتیجہ بھی اُمید پر ہی بظاہر تکیہ
کئیے ہوئے نظر آرہا ہے ۔ دنیا میں گوری شرانگیزیاں اسقدر بڑھ چکی ہیں کہ اب خیر کا
سانولا پن مزید گہرے رنگ کا ہوتا جا رہا ہے ، مجھے تو خدشہ ہے کہ کہیں شر کو
دیکھتے ہوئے اور اُس کی مشقوں کو دیکھتے ہوئے ہم خیر اور نیکی ہی نہ بھول جائیں
کیونکہ واٹس ایپ اور فیس بک پر کی جانے والی دعائیں دنیا کے ہر کونے تک تو
مائیکروسیکنڈز یا سیکنڈز میں پہنچ ہی جاتی ہیں لیکن فلک تک پہنچتی ہیں کہ نہیں اِس
کا جواب ابھی مبہم ہے ۔ ایک دن انسان ایسی مشینیں بھی ایجاد کرلے گا جو اُس نے
ابھی تک نہیں کی ہیں تاہم وہ انسان نہیں مِل رہا ہے جو کئی دہائیوں پہلے اخلاق اور
انسانیت کے بطن سے پیدا ہوا تھا، جو انسانوں کے ساتھ رہا کرتا تھا، جسے انسانوں سے
محبت تھی ، جو انسانیت کا پرچار کرتاتھا ، جسے موبائل سے زیادہ لوگوں کی فکر تھی ،
ایک روز وہ انسان ضرور ملے گا جو غبار صنعت و سرمایہ داری کے ارتقاءسے آلودہ نہ
ہو۔ ہاں مجھے اُمید ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں