Bhabhi Khoobsurat Nahi Hai Tu Chaat Le Yaar
Adult Funny Urdu Blog
written by : Bilal Hussain
بھابھی خوبصور ت نہیں ہے تُو چاٹ لے یار
تحریر: بلال حسین
اردو بلاگ برائے بالغان
فرینچ فرائز سے فرینچ کسنگ تک فرائز سے فرینچ کسنگ تک ۔۔ French Fries Se French Kissing Tak
کراچی کی رونقیں بحال ہونے لگیں تو پارک وجود میں آنے لگے اور لوگ اوپن ائیر، محبوب کے ساتھ اوپن
"اب ہمارا فرائی ڈےبھی انگریزوں کی بد قماشی کا مظہر بنتا جا رہا ہے ۔ خدا خیر کرے ۔"
نعیم چڈی میرے چڈی دوست ۔۔ Naeem Chaddi Mere Chaddi Friend
میں
اور میرے ایک عزیز دوست جناب نعیم چڈی صاحب، آفس کے کام سے کلفٹن کی جانب گئے تھے
تو دل کیا کہ لنچ سے پہلےکلفٹن پارک دیکھ لیا جائے ۔موسم بھی اچھا تھااوربہانہ بھی
اچھا تھا ۔ جیسے ہی ہم پارک کے اندر داخل ہوئے ایک معتبر آدمی ، شلوار قمیض ، خش
خشی داڑھی ، عینک ، گھڑی پاؤں میں چمکتے ہوئے بوٹ اور ہاتھوں میں اسٹرابیری کون
آئیس کریم لئے ،چہرے پر محبت سے زیادہ خباثت لیئے تیزی کے ساتھ ایک قد آور درخت کے
پیچھے چلے گئے ۔
دو دو کون آئیس کریم
کہاں لے گا ؟
Do do cone ice cream kahan lega?
نعیم چڈی کو تجسس ہوا اور وہ فورا اونچا بولنے لگا جیسے کہ اُس کی عادت تھی ، "ابے یہ دو کون کہاں لے جارہا ہے ؟ دو کھائے گا ؟"اگلے ہی لمحے درخت کے عقب سے اُسی شخص کی گردن برآمد ہوتی ہے اور وہ پنڈی والی پنجابی میں ہماری والدہ اور بہن تک پہنچنے کا دعویدار بننے لگتا ہے ۔ نعیم چڈی کو سمجھایا گیا کہ بھائی یہ پارک ہےوہ بھی پبلک کا سو چلو ایک دو راؤنڈ لگاؤ اور واپس آفس چلو ۔ نعیم چڈی کی صورت اُس شخص کی گالیوں کے بعد ایسی ہوگئی جیسے بچے کی چڈی سو سو کے بعد بھیگ جاتی ہے ۔ چنانچہ نعیم اور میں نے بیس بیس روپے کے چنے خرید کر کھانے کی ٹھانی اور کچھ دیر یہیں پارک میں تازہ ہوا اور کہیں کہیں سے تازی سسکیوں کی آوازوں پر کان دھرنے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ۔
سمجھوتہ جوڑا Samjhota Couple
انڈیا پاکستان کی طرح
بیوی کی شدید سرخ سرخی سے لگ رہا تھا کہ آتشِ زن سے پہلے آہن کو زنگ لگ چکا ہے ۔
چند لمحوں بعد ہم نے دیکھا کہ ہڈ والی سوزوکی آکر رکتی ہے اور جس میں سے بہت سارے بچے اور بچیاں ، رنگ برنگے ، آڑھے ترچھے ملبوسات میں شور مچاتے ہوئے اترتے ہیں اور ساتھ ہی ایک لاؤبالی خاتون ، انتہائی میک اپ کیئے ہوئے اترتی ہیں اور ٹیڑھی میڑھی چال کے ساتھ اپنے پوری طرح سے گول اور بھدے نما شوہر کے ساتھ چلتی ہوئی پارک کے اندر داخل ہوجاتی ہیں ۔ میاں بیوی کے چہروں سے صاف پتہ لگ رہا تھا کہ دونوں میں محبت کے بجائے سمجھوتہ ہے اور اِسی سمجھوتے کے تحت پیدا ہونے والے تیرہ عدد بچے اُن کے دائیں بائیں چل رہے ہیں ۔
ماضی کی شبانہ اعظمی ۔۔ Maazi Ki Shabana Azmi
بیوی کو بغور دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ ماضی میں یہ خوبصورت رہی ہونگی لیکن اب جسم ڈھل گیا تھا لیکن آنکھوں کی مستیاں تھیں کہ ختم ہونے کو نہیں آرہی تھیں ۔ شوہر جو کہ انتہائی موٹا ، بھدا ,پارک میں لڑکیوں کو ایسے دیکھ رہا تھا کہ جیسے وہ پارک میں نہیں بلکہ چکن کورن سوپ پینے آیا ہوا ہے ۔
9 بیٹیاں اور چار بیٹے ۔۔ 9 Betiyan Aur 4 Bete
9 بیٹیاں اور چار بیٹوں نے پارک میں گویا وبال مچا دیا تھا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پورے پارک میں بس یہی بچے ہیں ۔ جہاں جاؤ وہ ہی نکلتے ہیں ۔ دو تین بچوں بچیوں کا غول ماں کے ارد گرد فرمائشیں کرتا کہ ہمیں یہ چاہیئے ، ماں بیہودہ انداز میں بچوں کو شے دے کر چیز والے کے پاس بھیج دیتی اور بچے چیل کی طرح بھٹے والے پر ٹوٹ پڑتے ۔ بھٹے والا بچوں کے باپ سے پیسوں کا تقاضہ کرتا تو باپ اپنے ہی اولاد کو اپنی بیوی اور اپنی ماں کی گالیوں سے نوازتا۔
کیا تم ایک بھٹا بھی نہیں دے سکتے ؟
![]() |
Bhutta The Corn |
جب بیوی نے یہ نارواسلوک دیکھا تو اُس سے رہا نہ گیا اور وہ بھٹے والے کے پاس جا کر کہنے لگی کہ سنو! تمہیں اتنے سارے بچے نظر نہیں آرہے ہیں ۔ دیکھو تو کتنے معصوم بچے ہیں میرے ۔ خاتون کو دیکھتے ہوئے شبانہ اعظمی کی یاد تازہ ہی ہو رہی تھی کہ خاتون کے جملے نے اُن کی خوب سیرت پر سنجیدہ سوال اُٹھادیئے ۔ خاتون نے ایکسپائیر دوائی جیسی مسکرا ہٹ کے ساتھ بھٹے والے سے کہا کہ کیا تم ایک بھٹا بھی نہیں دے سکتے ؟؟
ڈیپ گلا ۔ Deep Neck
the cleavage men's weakness
بھٹے
والے کا چہرہ ایسا سرخ ہونے لگا جیسے بھٹے ہی نہیں وہ خود بھی جلتے ہوئے کوئلوں پر
بیٹھ گیا ہو ۔ بھٹے والے نے خاتون کے گلے سے Deepڈیپ سروں کی بات
سنی اور گلے کی گہرائی دیکھتے ہوئے بے ساختہ ایک بڑا بھٹا ہاتھ میں اُٹھا
کر بڑھاتے ہوئے کہا " یہ لے لو ۔۔"
تُو چاٹ لے یار !!!!
خاتون
نے بھٹا ہاتھ میں کیا لیا ۔۔ بچوں نے بھٹے والے کو لوٹ ہی لیا ۔۔۔ جب ہم پارک سے نکل
کر رہے تھے تو جس سوزوکی میں یہ سمجھوتہ خاندان آیا تھا اُس کا ڈرائیور گٹکا کھاتے
ہوئے ، چاٹ والے کو مزے سے بتا رہا تھا ۔ مہنگائی ایسی ہے اور پیسے کمانے کے لئے یہ
حال ہوگیا ہے کہ لڈو بھائی کی فیملی کو لےکر آیا ہوں ۔۔ دور کے رشتے دار ہیں ۔۔
کیا کرتا ، منع بھی نہیں کر پا رہا تھا ۔۔ ایک تو لڈو بھائی کے پاس پیسے نہیں ہوتے
اور دوسرا اُن کی بیوی بھی خوبصورت نہیں ہے ۔۔ ہونہہ ۔۔ چاٹ والے نے بھی دور سے ایک
نظر لڈو بھائی کی بیوی پر ڈالی اور پھر بے ساختگی
سے چاٹ کی پلیٹ ڈرائیور کو دیتے ہوئے نفی میں سر ہلا کر بولا ۔۔ "ہاں
خوبصورت نہیں ہےتُو چاٹ لے یار ۔۔ "!!!!!
_________________________________________________________________
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں