علیگڑھ
Aligarh - The Movie
a biographical drama.۔ ہم جنس پرست کا خفیہ اسٹنک آپریشن جو پورے ملک کا موضوع ِ بحث بن
گیا ۔
Courtesy Jio Cinema Website |
ملکوں کا آئین دن بہ دن سنبھلتا جاتا ہے ۔ افراد کے مطابق آئین و قانون میں تبدیلی ایک صحت مند علامت ہوا کرتی ہے ۔ ایسی ہی ایک بڑی نظیر ہمیں دکھائی دیتی ہے فلم " علیگڑھ " میں ۔ انڈیا کے آئینی پس منظر میں بننے والی یہ سچی کہانی بھی ایک بائیوگرافی ڈرامہ ہے ۔ جو کافی حد تک متاثر کن مووی ہے ۔ اپوروا اسرانی (مصنف )Apurva Asraniنے پروفیسر رام چندر سراس Ramchandra Sirasکی حقیقی کہانی کواپنی تحریری مشق و فکر سے تخلیق کیا اور ہنسل مہتا Hansel Mehta نے تحریر شدہ کرداروں کو بحیثیت ہدایتکار زندگی عطا کی ۔
فلم کا ڈرامہ اتنا عمدہ ہے کہ کسی بھی لمحے یہ محسوس نہیں ہوتا ہے کہ آپ فلم دیکھ رہے ہیں ۔ منوج باجپائیManoj Bajpayee صاحب نے فلم "علیگڑھ " میں اپنے کردار کے ساتھ پوری طرح سے انصاف کیا ہے اور اُس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو گئے ہیں ۔ منوج باجپائی ویسے تو ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں لیکن اِس فلم میں اُن کی کردار نگاری بالکل منفرد نوعیت کی ہے ۔ باجپائی صاحب کے مکالمے اور انداز تکلم کمال کا ہے ۔ ایک بار پھر راج کمار راؤ نے منوج باجپائی کا ساتھ بہت خوب نبھایا ہے ۔ دونوں اداکاروں نے اسکرین پر جم کر پرفارمنس دی ہے ۔ فلم علیگڑھ کے لئے منوج باجپائی صاحب نے فلم فیئر کریٹیکس Filmfare Critics Award For Best Actor بھی اپنے نام کیا اسی کے ساتھ اِس فلم کے لئے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسٹینڈگ اوویشن Standing Ovation بھی حاصل کیا ۔
Manoj Bajpayee - Courtesy GQ IndiaFilm Fare Critics Award |
فلم کے کونٹینٹ پر کیا گیا کام فلم کو آگے بڑھانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے لیکن اگر فلم کی کہانی فکشن کی جگہ حقیقی واقعہ پر مبنی ہو تو اُس کے اسکرپٹ اور پلاٹ میں مزید ذمےداری اور سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے ۔ کوئی برسوں بعد ہندی سنیما کی جانب سے ایک بہترین بائیوگرافی دیکھنے کو ملی اور باجپائی صاحب جیسے بڑے فنکاروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انڈیا ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں تنقید ہوتی بھی ہے اوربرداشت بھی ہوتی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں