جمعرات، 30 دسمبر، 2021

The Family Man Season 1 - Amazon Prime Original - Indian Web Series

 

دی فیملی مین ۔ The Family Man

Amazon Prime Indian Web Series

The Family Man - Picture Courtesy Amazon Original



منوج باجپائی Manoj Bajpayeeکا نام ہی فلم کے منفر د موضوع اور بہترین اداکاری سے محظوظ ہونے والے موقع کا نام ہے ۔ منوج صاحب انڈین فلم انڈسٹری کے ایسے منجھے ہوئے اور باکمال اداکار ہیں کہ جو تاثرات اور اپنی آواز کے اتارچڑھاؤ سے دیکھنے والوں کو حقیقت کے قریب لے جانے پر مجبور کردیتے ہیں اور اداکاری کا حق ادا کردیتے ہیں ۔ شارب ہاشمی Sharib Hashmiنے جس فطری انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ نہایت ہی قابل تعریف اور یادگار ہے ۔ منوج باجپائی صاحب جیسے منجھے ہوئے اداکار کے ہمراہ شارب ہاشمی نے جس عمدہ طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے اُس کی مثال کم ہی دیکھنے میں آتی ہے اور شارب ہاشمی یقیناً ایک بڑے اداکار ہیں ۔


Sharib Hashmi  Manoj Bajpayee The Family Man Web Series Amazon Original
Sharib Hashmi Manoj Bajpayee - Picture Courtesy IndiaToday.in


Sharib Hashmi The Family Man Web Series Amazon Original
Sharib Hashmi - Picture Courtesy Indian Express

"دی فیملی مین " The family Manبھی ایک ایسی ہی ویب سیریز ہے جسے امریکہ کی کمپنی ایمے زون پرائم کے پلیٹ فارم سے گزشتہ سال 2020 میں ریلیز کیا جا چکا ہے ۔ فیملی مین نام ایک گھریلو مسائل کے گرد گھومتی ہوئی کہانی سے مشروط ضرور ہے لیکن اس ویب سیریز میں اس کے علاوہ دہشت گردی کے حوالے سے  بھارت کی ایک خفیہ ایجنسی  کو پوری تند ہی سے کام کرتے ہوئے اور اپنے ملک کو دہشت گرد حملوں سے روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ منوج باجپائی بھی اسی خفیہ بھارتی ایجنسی کے ایک بہادر اور سمجھدار افسر ہیں ۔ یوں تو کہانی اپنی روایتی انداز میں ایک انڈین مڈل کلاس فیملی کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے لیکن خاندان کا مرد جو کہ بظاہر خاندان کا سربراہ ہے ، اپنے ملک اور اُس کی عوام کی ذمے داریوں کا وہ بوجھ اٹھائے ہوئے ہے جو ایک آدمی کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں ۔ فلم کے ڈائیلاگز بہت فطری ہیں ۔ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر جملے کی سچائی کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔ اس سے کوئی فر ق نہیں پڑتا ہے کہ لکھنے والے اسکرپٹ کو بہت ہی حقیقت پسندی سے اپنے قلم کے ذریعے مکالموں کی صورت ڈھالا ہے ۔ سنجیدہ اور گہری باتوں کو آسان اور بہ زبان ایک عام آدمی کہلوانے کی عملی  کوشش میری ناقص رائے میں نہایت کامیاب معلوم ہوتی ہے ۔سیریز کا ایک اہم کردار جس نے اپنی فن اداکاری سے اِس سیریز کو مزید چار چاند لگا دیئے اُس فنکار کا نام نیرج مادھو Neeraj Madhav ۔ نیرج نے کردار کی فطری اداکاری سے یہ تاثر دیا کہ وہ پوری طرح سے اپنے کردار میں کھو چکے ہیں ۔ منوج باجپائی اور نیرج مادھو کا جب بھی آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے اسکرین پر دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا ئے رکھا ۔ 

Neeraj Madhav Manoj Bajpayee The family man season 1 Amazon Prime Original

Neeraj Madhav and Manoj Bajpayee

سیریز دیکھتے ہوئے ابتدا میں مجھے محسوس ہورہا تھا کہ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف کچھ سخت باتیں کی جارہی ہیں جس سے ایک  عام آدمی اشتعال میں آجاتا ہے یا وہ اس قسم کی فلموں اور ویب سیریز کو مسلسل نظر انداز کرتا ہے لیکن ایک فلم  کا شوق اور ذوق رکھنے والا مجھ  جیسا انسان ہمیشہ ایسی سوچ کی نفی ہی کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ چنانچہ جوں جوں قسطیں اپنا سفر ختم کر رہی تھیں مجھے نہرو کے ہندوستان ( تمام اکائیوں کا )  کی جھلکیاں اور آوازیں سنائی دینے لگیں ۔ میرا تجسس اُس وقت مزید بڑھ گیا جب منوج باجپائی کے منہ سے مسلمانوں کے لئے بھارت کا وہ سچ سننے کو بھی ملنے لگا جسے بھارت ہمیشہ جھٹلاتا رہا ہے ۔ ہندوستان کے مسلمان بھی اتنے ہی دیش بھگت ہیں ، اُسی طرح محب وطن ہیں جتنے کہ ہندو اور دیگر قومیتیں ہیں ۔ بحیثیت شاعر مجھے ایک سین نے بہت ہی سیراب کیا جب منوج باجپائی ہمارے  مقبوضہ سری نگر اور اپنے کشمیر میں ، فوجی وین میں بیٹھ کر جا رہے تھے اور اُنہوں نے فارسی میں ایک شعر پڑھا تھا ۔ ایک انڈین خفیہ ایجنسی کا زیرک اور بہادر ہندو افسر جب کشمیر کا درد بیان کرتا ہے تو یقین مانیئے صرف انسانیت کی سمجھ پڑتی ہے ۔ ویب سیریز میں کشمیری خاتون کا بیانیہ بھی خوب شامل کیا گیا ہے گویا کہ یہ بیانیہ مقبوضہ کشمیر کا سمجھا جاسکتا ہے ۔ کشمیر ی خاتون جو کہ انڈین خفیہ ایجنسی کی ہائی رینک آفیسر ہیں اور اس کردار کو بہت ہی بہترین طریقے سے نبھانے والی انڈین فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ ، گل پانگ Gul Panagہیں ۔ گل کی اس سیریز میں اداکاری یقینا یادگار  ہے ۔ 

The Family Man Season 1 Gul Panag Manoj Bajpayee








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں