بدھ، 15 دسمبر، 2021

Manoj Bajpayee - Versatile and Veteran Actor

ہر فن مولا اور تجربے کار - منوج باجپائی 

Manoj Bajpayee - Versatile and Veteran

Manoj Bajpai

منوج باجپائی  Manoj Bajpayee دنیائے فلم کے ایک تجربے کار اور ہر فن مولا  veteran اداکار ہیں ۔ منوج باجپائی نے جو بھی کردار کیا نہایت ذمے داری کے ساتھ اُس کردار کو اس قدر محنت اور دیانت سے نبھایا کہ دیکھنے والوں نے نہ صرف پسند کیا بلکہ لکھنے والوں اور فلم بینوں نے بھی اِس بات کو سنجیدگی سے لیا کہ منوج صاحب ایک غیر معمولی اداکار ہیں ۔ فلم شول  Shool سے لے کر 2021 کی سائیلنس Silence تک ، منوج باجپائی کی اداکاری کا شور آج ہندی سنیما  Hindi Cinema میں صاف سنائی دیتا ہے ۔ مکالموں کی ادائیگی سے لے کر تاثرات اور بدن بولی کے ظہورappearance  سے اسکرین پر سماں باندھنے والا منوج باجپائی آج اپنے کیرئیر کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔ کئی دہائیوں پہلے ایکسٹرا کردار میں نمودار ہونے والے منوج باجپائی صاحب آج ہندوستان کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں ۔ کمرشل فلموں سے پہلے آرٹ ہندی سنیما  Hindi Art Cinema میں کی ستیا  Satya نامی فلم سے پذیرائی اور شہرت پانے والا بھیکو ماترے  Bhiku Mhatre آج بولی وڈ  Bollywood کا سچ مچ کا بھیکو ماترے بن گیا ہے ۔  

Manoj Bajpai - Satya - Bhiko Matre


انڈرورلڈ اور پولیس کے کردار کو بخوبی نبھا کر منوج باجپائی نے یہ ثابت کردیا تھا کہ وہ ایک اینگری ینگ مین  Angry Young manہیں ۔ امیتابھ بچن Amitabh Bachan کے ساتھ بھی اپنی اداکاری کو جلا بخشی ۔ بالی وڈ انڈسٹری Bollywood Industryکا رجحان تبدیل کرنے میں منوج باجپائی جیسے اداکاروں کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ گینگس آف واسیپور gangs of wasseypurکی سیرسیز میں منوج باجپائی کی پرفارمنس انتہائی اعلیٰ معیار کی رہی ہے ۔ ایک طرف پولیس کا فرض شناس آفیسر اور دوسرے طرف گینگ کا سرغنہ ، یہ کسی بھی عظیم اداکار کے وہ اوصاف ہیں جو وقت کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں ۔
فلموں میں بڑے اور کلیدی کرداروں کے لئے مکالمے بھی اُسی وضع اور قد کاٹ کے لکھے جاتے ہیں تاکہ سامعین پر گہرا اثر چھوڑا جائے ۔ اگر میں اِس بات کا ذکر نہیں کروں گا تو میں اِس بلاگ blogکا حق ادا نہیں کروں گا ۔ فلم سون چریا میں منوج باجپائی مان سنگھ Man Singh  "ددّا "Dadda کے کردار میں سامنے آئے ۔ بظاہر یہ ددا کا کردار ایک باغی گینگ کا سربراہ تھا ۔ جو نہ پڑھا لکھا تھا اور نہ ہی اُس نے باہر کی دنیا زیادہ دیکھی تھی ۔ اِس کردار کے مکالمے چنبل Chanmbalکی سرزمین اور معاشرت کی عکاسی کر رہے تھے ۔ لیکن قابل غور اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ منوج باجپائی نے ایک ایک عام مکالمہ اِس طرح ادا کیا کہ تجربہ ،کیفیت اور احساس  پوری طرح سے جذب ہوگئے ۔ یہ کسی بھی بڑے اور قد آور فنکار کا خاصہ ہوتا ہے ۔ ایک عام جملہ ، ایک عام سی بات ، اس قدر گہرائی اور احساس سے ادا کرنا ، غیر معمولی صفت ہے ۔ منوج باجپائی کی Aligarhعلی گڑھ ہو یا پھر The Family Man1,2دی فیملی مین کی دونوں سیریز ، جو کردار نبھاتے ہیں کمال کر دیتے ہیں ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں