ایوشمان کھرانا
بریلی کی برفی سے چندی گڑھ کی عاشقی تک
Chandigarh Kare Aashiqui Offical Trailer
ایوشمان کھراناکی وکی ڈونر کی کامیابی میں بلاشبہ ایوش کی پرفارمنس کا بہت بڑا حصہ تھا ۔ اس کے بعد کامیابیوں کا سلسلہ جو شروع ہوا وہ ابھی تک کی "چندی گڑھ کرے عاشقی" تک جاری و ساری ہے ۔ ایوشمان کی کسی بھی فلم کو دیکھیں تو بغیر کسی شک و شبہ کے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ فلم نہ صرف اینٹر ٹینمنٹ ہوگی بلکہ اچھوتے موضوع کے ساتھ ہوگی ۔ بڑے پردے کے اس بڑے نوجوان نے بڑی محنت سے اور مسلسل اپنی لگن کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے ۔
ایوشمان اپنی کسی بھی فلم کے کسی بھی کردار میں بوجھل یا غیر سنجیدہ نظر نہیں آئے ۔ کردار کی گہرائی میں غوطہ خوری ایوش کی اداکاری کا فطری جز بن چکا ہے ۔ اپنے کام سے محبت اور پوری ایمانداری برتنا کسی بھی بڑے اداکار کی پہلی نشانی ہے ۔ ایوشمان کھرانا جس طرح سے بالی وڈ انڈسٹری میں منفرد موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنی شخصیت سے ہٹ کر مشکل کرداروں کو نبھاتے ہوئے بھی بہت پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں ۔ ایک ایسا ہی مشکل کردار ایوش نے چندی گڑھ میں نبھایا ہے ۔ جس پر ہریتھک روشن نےمسٹر کھرانا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ایوش کے کام کو سراہا ہے ۔ زور لگا کر ہیشا ہو یا بدھائی ہو ، وکی ڈونر ہو یا پھر بالا ایوشمان جب بھی جلوہ گر ہوئے تو ناظرین خوب محظوظ ہوئے ۔ اس کے علاؤہ ایوشمان نے سنجیدہ فلمیں بھی کی ہیں جس میں حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم آرٹیکل 15 شامل ہے ۔
Courtesy Imdb |
شرارتی ایوش
سے لے کر سنجیدہ ایوشمان ، مستقبل قریب کا ایک بڑا اداکار ہے ۔ اپنی خوبصورت آواز
سے گلوکاری کا جادو جگانے والا ایوشمان کھرانا انڈسٹری کا رئیل ہیرو بننے جا رہا
ہے ۔ یونہی اپنی اندھا دھند اداکاری سے سپر ہٹ فلمیں دیتے ہوئے اس بالو وڈ ڈونر
ہیرو کو ہم سب پسند کرتے ہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ ایوش کا یہ سفر اب چندی گڑھ سے
آگے جانا چاہیے کیونکہ مسٹر کھرانا تو چندی گڑھ کی ہی پیدائش ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں