Toofan the Movie
طوفان آگیا
فرحان اختر عرف اجو بھائی
Courtesy thebridge.in - Toofan the Movie |
جب فرحان اختر کا نام آتا ہے تو یوں جانیے کہ ایسا لگتا ہے کہ اب کے
کچھ ایسا نیا مواد content آنے والا ہے جو سالوں سے
پرانا ضرور تھا لیکن ہماری آنکھوں اور عقل سے اوجھل تھا ۔ انجم رجب علی کی طوفانی
کہانی اور قلم سے نکلا ہوا یہ طوفان کسی طوفان سے کم نہیں تھا ۔ ہدایت کار راکیش
اوم پرکاش مہرا نے پوری محنت سے فلم طوفان کو مہارت سے تیار کیا ہے ۔ اجو بھائی ،
عزیز علی کی گلی کی داستان جو بڑے پردے پر لانے کی جدو جہد غیر معمولی دکھائی دیتی
ہے ۔
فرحان
اختر کا فلم پوسٹر دیکھ کر ہمیں انڈین فلم باکسر کی یاد آجاتی ہے جس میں متھن
چکرورتی صاحب نے باکسر بن کر خوب نبھایا تھا ۔ فلم باکسر کا گیت شادمانی انڈیا
پاکستانی شادیوں میں کئی برسوں گونجتا رہا ۔
Movie Posters Courtesy Bollywoodmdb.com |
حقیقت سے قریب اس ڈرامے میں فرحان اختر ، پاریش روال صاحب اور مرونال
ٹھاکر نے بہت عمدہ اداکاری کی ہے ۔ اس کے علاؤہ فلم میں آگوش موہن ، سپریا پاٹھک
اور وجے راز نے بھی اپنے حصے کے کرداروں کا حق خوب نبھایا ہے ۔
آئی
ایم ڈی بی پر فلم طوفان کی ریٹنگ ایوریج رہی ہے جبکہ فلم کا موضوع اور اس کی
اسکرین اور مکالمے آپ کو بالکل بھی بور نہیں ہونے دیتے ہیں ۔ طوفان تمام ہندی
فلموں کی مانند ایک روایتی جدو جہد کی کہانی پیش کرتی ہے لیکن اس کی اہم بات یہ ہے
کہ اس میں خود ساختہ فکشن زدہ ولن ہے اور نہ ہی ہیرو ہے ۔ اسی لئے فلم طوفان منفرد
فلم ہے ۔ فلم کے گانے بھی اچھے ہیں اور ایک گانا تو آپ کو یقیناَ محظوظ کرنے والا
ہے جس میں حسین دلل فرحان اختر کی محلے میں ویلکم کرتا ہے اور گانا غیروں کی شادی
میں عبداللہ دیوانے سے متعلق ہے ۔
Farhan Akhtar in TOOFAN - movie talkies.com |
لوکیشن سے لے کر ہر ایکشن سین دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔مسلم لڑکا
اور ہندو لڑکی کی محبت کی کہانی ایک بار پھر سے پردے پر عیاں ہے اور ہندی سنیما اس
مسئلے کو بار بار اپنی فلموں کا موضوع بناتا رہا ہے ۔ پاریش روال ایک نئے رنگ میں
جلوہ گر ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے پاریش راول صاحب ان کردار میں بہت کم دیکھنے میں آئے
ہیں ۔ یہ ایک جذباتی اور اکھڑ مزاج کوچ کے روپ میں سامنے آئے ہیں ۔ عزیز علی عرف
اجو بھائی کا مکا بڑی اسکرین پر جم کر لگا ہے ۔
فلم
طوفان ایک اچھی ، صحت مند فلم ہے جسے ہم فیملی ڈراما بھی کہہ سکتے ہیں ۔ دل چاہتا
ہے کی ہدایتکاری سے فلمی کیریئر شروع کرنے والے فرحان اختر اب خود غلام کے
عامر سے کم نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اسپورٹس ، ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم طوفان
اگر آپ نے نہیں دیکھی ہے تو اس ویک اینڈ پر ضرور دیکھیں ۔
اس فلم کو آپ ایمی زون Amazon Prime پر دیکھ سکتے ہیں ۔
Star
: Farhan Akhtar , Mrunal Thakur, Paresh Rawal
Director
: Rakeysh Omprakash Mehra
Producer
: Ritesh Sidhwani , Rakeysh Omprakash Mehra, Farhan Akhtar
Banner
: Rakeysh Omprakash Mehra Pictures , Excel Entertainment
OTT: Amazon Prime
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں