جمعرات، 6 جنوری، 2022

Panchayat - Season 1 - Amazon Prime Indian Web Series

پنچایت 

 ویب سیریز ۔ 8 اقساط 

Panchayat Web Series Amazon Prime bollywood Jitendra Kumar Raghubir Yadav

Panchayat - Web Series Amazon Prime Image courtesy Imdb


چندن کمار Chandan Kumarکی پنچایت کا ڈرامہ دیپک کمار مشرا صا حب Deepak Kumar Mishraنے خوب نبھایا ۔ جب جتیندرا کمار Jitendra Kumarنے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں ۔ جیتندراکمار کے ساتھ رگھویر یادوRaghuvir Yadavصا حب کی پرفارمنس نے تو پنچایت ویب سیریز کی تمام اقساط کے ہر منظر نامے میں چار چاند لگا دیئے ہیں ۔ پنچایت اور گاؤں کے ماحول کو جس خوبی سے رنگا گیا ہے اُس کا جواب نہیں ہے ۔ یہ پوری ٹیم کی محنت ہے کہ اسکرین پر جھلملاتی فلم آپ کو کسی بھی لمحے بور نہیں ہونے دے گی ۔ اب اِس ویب سیریز کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتاتا چلوں کیونکہ اِس سیریز کی تعریف تو اختصار کے ساتھ میں کر ہی چکا ہوں ۔ فلم کو اصل پنچایت کے دفتر میں عکسبند کیا ہے جو کہ ایک نہایت مشکل مرحلہ تھا۔ کم و بیش تین سو 300 گاؤں گھومنے recce کے بعد اِس دفتر کا انتخاب کیا گیا ۔ اِسی پنچایت کے گاؤں سے ملبوسات خریدے گئے تاکہ حقیقت سے قریب تر کردار نظر آسکیں ۔ ڈپٹی پنچایت کا کردار جس شخص نے ادا کیا ہے ، ویسے وہ تو پروڈیوسر ہیں جناب فیصل ملک Faisal Malik، چونکہ رائیٹر چندن کمار اور ہدایتکار دیپک کمار مشرا کا اصرار تھا کہ فیصل صاحب ہی یہ کردار ادا کریں اور اس کردار  کے ساتھ انصاف کریں لہذا یہ کردار فیصل ملک نے ہی ادا کیا جو کہ بہت ہی عمدہ رہا اور دیکھنے والوں نے بہت چاہا ہے ۔

Raghubir Yadav - Image Courtesy Hindustan Times

Jitendra Kumar - Image Courtesy

وکاس کا کردار ایک جونئیر آرٹسٹ نے ادا کیا ہے ۔ چند رائے صاحب نے اور دوسرے لوگوں کا باقاعدہ آڈیشن لیا گیا تھا ۔ اِس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تیسری قسط میں جو الیکٹریشن  کے کردار میں نمودار ہوا تھا وہ کوئی اداکار نہیں ، بلکہ جناب خود ہدایتکار دیپک کمار مشرا صاحب ہیں ۔ کیونکہ جس نے یہ کردار اداکرنا تھا وہ بھرپور طریقے سے ادا نہیں کر پارہا تھا اسی لئے موقع، وقت اور پروڈکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہدایتکار صاحب نے خود ہی  یہ کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور کمال کیا ۔ اِس کے علاوہ پرادھان Pradhanدفتر کے ساتھ ساتھ ، اصل موجودہ پرادھان صاحب کا گھر بھی دکھایا گیا ہے ۔ جس میں پرادھان صاحبہ منجو دیوی (نینا گپتا Neena Gupta)اور پرادھان صاحب برج بھوشن دُوبے  (رگھوویر یادو )رہایش پذیر ہیں ۔ چلتے چلتے آخری بات یہ کہ سردیوں کا موسم دکھایا گیا لیکن اِس کی ریکارڈنگ گرمیوں کی 40 ڈگری میں ممکن ہوئی ہے ۔ ان باتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ویب سیریز پنچایت میں کتنے پاپڑ بیلے گئے ہیں ۔ بہت اچھی ویب سیریز ہے اور جیتندرا کمار کے اندر مجھے ذاتی طور پر ایک اور راج کمار راؤ نظر آچکا ہے ۔ کیریکٹر ایکٹنگ کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے اور نئی نسل ( جیتندراکمار ) اور پرانی نسل ( رگھویر یادو صاحب ) یہ کام مل کر بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ ضرور دیکھیے گا لیکن شرط یہی ہے کہ اس ویب سیریز کابہت ہی صبر اور لطف لیتے ہوئے دیکھا جائے گا تب مزہ دوبالا ہوجائے گا ۔ شکریہ

GenreComedy-drama
Written byChandan Kumar
Directed byDeepak Kumar Mishra
Starring
Music byAnurag Saikia
Country of originIndia
Original languageHinglish
No. of seasons1
No. of episodes8
Production
Executive producerSameer Saxena
CinematographyAmitabh Singh
EditorAmit Kulkarni
Running time20–40 minutes
Production companyThe Viral Fever
Release
Original networkAmazon Prime Video
Original release3 April 2020
Courtesy Wikipedia




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں